خوفناک سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک، بس اور ٹرک میں شدید ٹکر، پانچ افراد زخمی ‏


خوفناک سڑک حادثہ میں 11 افراد ہلاک، بس اور ٹرک میں شدید ٹکر، پانچ افراد زخمی 


بنگلورو : 15 جنوری ( بیباک نیوز اپڈیٹ ) کرناٹک کے دھارواڑ میں آج جمعہ کی صبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں تقریباً 11 افراد کی موت ہوگئی ہے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور ایک گاڑی آپس میں ٹکرائے۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ بس میں بیٹھی دس خواتین اور ڈرائیور ہلاک ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ مرنے والی خواتین دوانگیرے میں خواتین کلب سے منسلک تھیں۔ یہ سب گوا جارہے تھے کہ اسی وقت دھاروا ڑ میں حادثہ ہوا۔ اس واقعے میں پانچ دیگر افراد شدید زخمی اور دو معمولی زخمی ہوئے۔ ان سب کو ہبلی کے کِمز اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔
ڈسٹرکٹ سپرنٹنڈنٹ پولس کرشنا کانت فی الحال جائے وقوع پر ہیں اور بچاؤ اور امدادی کام جاری ہیں۔ دھارواڑ دیہی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ تحقیقات جاری ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے