ہم مسلمان مسجد کے تقدس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، بابری مسجد کل بھی مسجد تھی، آج بھی مسجد ہے اور تا قیامت مسجد ہی رہے گی، بابری مسجد کا فیصلہ قانون اور ثبوتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ پنچایتی فیصلہ ہے: شیخ آصف
مسجد کو شہید کرنے والے کارسیوکوں کو باعزت رہا کرنا ملک کی جمہوریت اور سی بی آئی کورٹ پر سوالیہ نشان ہے
تحفظ ملت ایکشن کمیٹی کاپرانت آفیسر کے ذریعے صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم روانہ
مالیگاؤں :6 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) جب جب 6 دسمبر آئے گی تب تب شیخ رشید کی سرپرستی میں ہم تحفظ ملت ایکشن کمیٹی کے بینر تلے بابری مسجد کی شہادت پر احتجاج کرتے رہیں گے آور انصاف کی لڑائی لڑتے رہیں گے ۔کیونکہ اس ملک میں جمہوریت کو قتل کیا جارہا ہے ۔سپریم کورٹ کے فیصلے پر ہمیں کچھ بولنا نہیں لیکن سی بی آئے کورٹ نے جس طرح بابری مسجد کو شہید کرنے والے کارسیوکوں کو باعزت رہا کیا وہ اس ملک کے لئے تشویشناک بات ہے ۔ملک کے ہندو مسلم سیکولر عوام کے سامنے کورٹ کا فیصلہ سوالیہ نشان بن گیا ہے ۔بابری مسجد کا فیصلہ قانون اور ثبوتوں کی بنیاد پر نہیں بلکہ پنچایتی فیصلہ ہے، اگر بابری مسجد کو لال کرشن ایڈوانی، منوہر جوشی، ونئے کٹیار ،اشوک سنگھل، اوما بھارتی وغیرہ نے شہید نہیں کیا تو پھر کون گنہگار ہیں؟ آج یہ سوال ملک کی عوام کورٹ سے کررہی ہے ۔اصل گنہگاروں کو گرفتار کر مسلمانوں کے ساتھ انصاف کیا جائے ۔اسطرح کا اظہار آج سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے پرانت آفس کے باہر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔موصوف تحفظ ملت ایکشن کمیٹی کے بینر تلے بابری مسجد کی شہادت پر حصول انصاف کا مطالبہ کرنے پرانت آفس پہنچے اور انہوں نے ایک وفد کے ساتھ میمورنڈم پرانت آفیسر وجئے آنند شرما کو سونپا
۔یہاں شیخ آصف نے کہا کہ ہم صدر جمہوریہ سے مطالبہ کیا کرتے ہیں کہ انصاف پر مبنی فیصلہ کیا جائے ۔بابری مسجد کو شہید کرنے والے فرقہ پرست کارسیوکوں کو گرفتار کرتے ہوئے اس ملک کے ہندو مسلم سیکولر عوام کو انصاف دلائے، شیخ آصف نے کہا کہ مرکزی حکومت آر ایس ایس کے دباؤ میں ملک میں تاناشاہی نافذ کررہی ہے ۔ بی جے پی حکومت نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سنانے والے سپریم کورٹ کے سابق جج رنجن گوگوئی کو وفاداری نبھانے پر راجیہ سبھا کا ممبر بنا دیا جوکہ ایک تشویش کی بات ہے ۔شیخ آصف نے پرانت آفیسر سے کہا کہ اس ملک میں ہی نہیں بلکہ روئے زمین پر جہاں کہیں بھی مسجد ہیں وہ تا قیامت مسجد ہی رہے گی ہم مسلمان کبھی بابری مسجد کو فراموش نہیں کرسکتے ۔اس وفد میں آصف شیخ رشید، کارپوریٹر اسلم انصاری ،، فاروق فیض اللّہ، نظیر پھلی والا، کارپوریٹر فاروق قریشی،معاون کارپوریٹر پپو اناؤنسر، علی احمد، شفیق رانا، شیخ سکندر،کے ایم انصاری، خورشید عالم، ثاقب سعید انصاری، زمعیر شیخ،شکیب انصاری، نعیم مرزا، کامل شیخ، قیوم SEO، ویلکم ماسٹر، شفیع ممبر، اظہر، الدین شیخ، شیخ اسحاق، سید توصیف،مجاہد خان، شفیق باکسر، راشد اختر، کمال احمد،محمد آمین وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com