بابری مسجد مسمار کرنے والے فرقہ پرستوں کو سخت سزاملنا چاہٸے: کل جماعتی تنظیم
مالیگاؤں :6 دسمبر (پریس ریلیز) آج سے تقریبا 28 سال قبل 6 دسمبر 1992 ٕکو دن کے اجالے میں فرقہ پرستوں نے اللہ کے گھر بابری مسجد کو شہید کیا جس سے مسلمانوں کو زبردست ٹھیس پہنچی ہے بابری مسجد کی مسماری کے ساتھ ساتھ فرقہ پرستوں نے ملک کے دستور کا بھی گلا گھونٹ دیا ہے سپریم کورٹ نے بھی بابری مسجد قضیہ کا فیصلہ سناتے ہوۓ کہا تھا کہ بابری مسجد مسمار کرنا بھی غیر قانونی عمل تھا لہذا اس موقع پر کل جماعتی تنظیم حکام بالا سے مطالبہ کرتی ہے کہ شہادت بابری مسجد کے مجرمین کو قرار واقعی سزادے موجودہ حالات میں کل جماعتی تنظیم اس احساس کے ساتھ مطالبہ کرتی ہے کہ فرقہ پرستوں کو جنھوں نے بابری مسجد کو مسمار کیا ہے ان کو کیفر کردار تک پہنچایا جاۓ بابری مسجد جوکہ وقف کی جگہ ہے اس میں پنج گانہ نماز ادا ہوچکی ہے کل جماعتی تنظیم اس بات کا بھی اعادہ کرتی ہے کہ بابری مسجد کل بھی تھی ہے اور کل بھی رہیگی
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com