ریاست میں 50 آکسیجن مشینوں کا تحفہ سنگاپور کی سماجی تنظیم نے دیا ،مالیگاؤں جنرل اسپتال میں دادا بھسے نے فی منٹ 5 لیٹر آکسیجن کی گنجائش والی پانچ مشینوں کا افتتاح کیا۔ صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے آکسیجن کانسنیٹریٹر آلات مفید ثابت ہوں گے : وزیر زراعت ‏


ریاست میں 50 آکسیجن مشینوں کا تحفہ سنگاپور کی سماجی تنظیم نے دیا ،مالیگاؤں جنرل اسپتال میں دادا بھسے نے فی منٹ 5 لیٹر آکسیجن کی گنجائش والی پانچ مشینوں کا افتتاح کیا
 

 صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے آکسیجن کانسنیٹریٹر آلات مفید ثابت ہوں گے : وزیر زراعت داداجی بھوسے 

 
مالیگاؤں : 5 دسمبر (پریسیڈنٹ ریلیز / بیباک نیوز اپڈیٹ )کورونا وائرس کے دور میں آکسیجن کی اہمیت کواہم مانا گیا ہے آور آج آکسیجن وقت کی ضرورت ہے ۔ وزیر مملکت برائے زراعت داداجی بھوسے نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آکسیجن کانسینٹریٹر صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے کے لئے کارآمد ثابت ہوگا۔

موصوف سنگاپور کی مشہور انٹرنیشنل ٹیمسیک فاؤنڈیشن کے رتنا ندھی سماجی تنظیم کے ذریعہ جنرل اسپتال میں آکسیجن کانسنیٹریٹر کے پانچ مشینوں کے افتتاح موقع پر خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پر ایم ایل اے مفتی اسماعیل ، ڈپٹی میئر نلیش آہیر ، اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین راجارام جادھو ، مارکیٹ کمیٹی کے ڈپٹی چیئرمین سنیل دیورے ، میونسپل کمشنر دیپک کاسار ، ایڈیشنل سرجن ڈاکٹر ہتیش مہالے ، ڈاکٹر گوتم شلوانت ، سوشل سروسز سپرنٹنڈنٹ وکاس لودھی اور دیگر عہدیدار اور جنرل اسپتال عملہ موجود تھے ۔ 
 مریضوں کی زندگی بچانے والے آکسیجن ڈیوائس کے تقریب اجراء پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیر بھوسے نے کہا کہ حکومت کی جانب سے کورونا دور میں اسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی کے لئے خصوصی کوششیں کی گئیں۔ یہاں کی ہیلتھ انتظامیہ نے کورونا کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے عمدہ تعاون کیا ہے۔ انہوں نے اسپتال کے احاطے کی صفائی پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کی جبکہ جنرل اسپتال کے ذریعے مریضوں کی اچھی دیکھ بھال کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں بڑھتی آبادی پر غور کرتے ہوئے ایک نئے بڑے ہسپتال کی تجویز پر کیا جائے گا ۔وزیر موصوف نے میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ شہر کے مرکز علاقے میں جگہ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔
 ریاست کو معاشرتی ذمہ داری فنڈ سے 50 ڈیوائس موصول ہوئی ہیں ، ان میں سے 5 آلات مالیگاؤں کے جنرل اسپتال کے ذریعہ موصول ہوئے ہیں۔ ایڈیشنل سرجن ڈاکٹر ہتیش مہالے نے تعارف میں ان پانچ آکسیجن کانسنیٹریٹر آلات کے بارے میں معلومات فراہم کی۔ سپرنٹنڈنٹ آف سوشل سروسز وکاس لودھے نے وزیر صحت سمیت حاضرین کا صحت عامہ کے نظام کو مستحکم کرنے کی کوششوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر منوہر بچاؤ ، حاجی خالد سکندر ، شفیق احمد ، پرمود شکلا ، راما مستری ، شیخ شفیق ، مسعود کمپاؤنڈ ، علیم پٹیل ، حافظ حبیب میاجی سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے