مجلس اتحاد المسلمین کے صدر نے سرعام فائرنگ کردی ، تین افراد زخمی ، جمعہ کے روز ہوئی فائرنگ سے مسلم اکثریتی شہر میں سنسنی
عادل آباد : 18 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)سیاسی دشمنی کے چلتے عادل آباد شہر میں ایک لیڈر نے سر عام فائرنگ کردی۔جس کے نتیجہ میں تین افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین عادل آ باد کے صدر و سابق صدر بلدیہ عادل آ باد محمد فاروق احمد نے اپنی لائسنس یافتہ بندوق سے فائر کردیا جس کے نتیجہ میں محلہ ٹاٹی گوڑہ کے تین افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
اس فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑی تیزی سے گشت کررہی ہے ۔جس میں ملزم نے سیدھے ہاتھ سے گولی چلائی اور بائیں ہاتھ میں چاقو تھام کر اس سے بھی حملہ کررہا ہے ۔اس حملہ میں سید منان،سابق کونسلر سید ضمیر، سید معتصم زخمی ہوگئے۔جن کا علاج رمس ہاسپٹل عادل آ باد میں جاری ہے۔پولس نے فاروق احمد کو حراست میں لے لیا۔زخمیوں کا تعلق ٹی آر ایس پارٹی سے بتایا گیا ہے ۔ جمعہ کے روز ہوئی فائرنگ کی واردات سے مسلم اکثریتی شہر عادل آباد میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com