بغیر فوٹو والے رائے دہندگان کو اپنی تصویر ووٹر لسٹ میں شامل کرنے 8 روز کا آخری موقع ، ورنہ ووٹر لسٹ سے انکے ناموں کو حذف کر دیا جائے گا :پرانت آفیسر وجئے آنند شرما

بغیر فوٹو والے رائے دہندگان کو اپنی تصویر ووٹر لسٹ میں شامل کرنے 8 روز کا آخری موقع ، ورنہ ووٹر لسٹ سے انکے ناموں کو حذف کر دیا جائے گا :پرانت آفیسر وجئے آنند شرما

مالیگاؤں :19 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)  مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ نمبر 114 میں رائے دہندگان کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سال 2017-18 سے لے کر آج تک 114-مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں کل 11374 ووٹرز کی تصاویر انتخابی فہرست (ووٹر لسٹ) میں  نہیں ہیں۔  اس سلسلے میں  الیکشن کمیشن آف انڈیا نے ووٹر لسٹ کو فوری طور پر درست کرنے کا حکم دیا ہے ۔کمیشن نےبغیر فوٹو والی ووٹر لسٹ کی تصاویر کو فوری طور پر دستیاب کرکے ووٹر لسٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات دی  ہیں۔  114 مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں بھی وارڈ وائز  پولنگ اسٹیشن کے مطابق بی ایل اوز  کو  ہدایات دی ہیں۔  تاہم ابھی تک رایے دہندگان نے اپنی تصویر اپنے علاقے کے بی ایل اوز کو فراہم نہیں کی گئی ہے ۔اس لے ایسے ووٹر جس کے پاس رائے دہندگان کی فہرست میں تصویر نہیں ہے۔ وہ 8 روز میں اپنا فوٹو فہرست میں شامل کروانے بی ایل اوز سے رابطہ کریں ۔اس معاملے پر غور کرتے ہوئے چونکہ ووٹر رجسٹریشن آفیسر اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ ووٹر کا انتقال ہوجانے یا / ووٹر کی ہجرت اور دیگر وجوہات کی بناء پر  رائے دہندگان کی تصاویر دستیاب نہیں ہیں ۔اس لئے رائے دہندگان کے ناموں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے کے لئے کارروائی کرنے کی تجویز زیر غور ہیں ۔لہٰذا ایسے تمام ووٹر جنکی تصاویر رائے دہندگان کی فہرست میں شامل نہیں ہے ان کو اپنے ناموں کو ووٹر لسٹ سے حذف کرنے کے لئے پیشگی نوٹس بی ایل اوز اور الیکشن محکمہ کی جانب سے دی جارہی ہیں ۔ تاہم  اس پریس نوٹ کی اشاعت کی تاریخ سے 08 دن کے اندر ، جن ووٹروں کے پاس تصویر نہیں ہے وہ اپنے ووٹر لسٹ ایریا میں متعلقہ پولنگ اسٹیشن آفیسر (بی ایل او) کے پاس جمع کرائیں۔  متعلقہ افراد کو یہ نوٹ کرنا چاہئے کہ آخری تاریخ کے بعد ، جن ووٹروں کے پاس تصاویر نہیں ہیں ان کے نام ووٹر لسٹ سے خارج کردیئے جائیں گے۔ اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی نمبر 114 کے ریٹرنگ آفیسر و شہر کے پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے جاری کی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے