کسان مورچے کی آمد کا مقام تبدیل، شہر کے مخصوص علاقوں میں پیدل دورہ ہوگا، پولس انتظامیہ کی میٹنگ میں فیصلہ ‏


کسان مورچے کی آمد کا مقام تبدیل، شہر کے مخصوص علاقوں میں پیدل دورہ ہوگا، پولس انتظامیہ کی میٹنگ میں فیصلہ 


مالیگاؤں :22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کسانوں کا مورچہ رات کے پڑاؤ کے بعد چاندوڑ سے مالیگاؤں کی جانب بڑھ گیا ہے اور ممکن ہے کہ گیارہ بجے تک یہ قافلہ شہر میں داخل ہوجائے گا ۔اس سلسلے میں ملی تفصیلات کے مطابق کسان مورچے کے روٹ کو لیکر پولس اور عوامی نمائندوں کو بیچ میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں پولس نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کا مسلہ پیدا ہوجائے گا اور لاء اینڈ آرڈر برقررکھنے کے لئے ہمیں راستہ تبدیل کرنا پڑے گا ۔اس ضمن میں یہ روٹ طئے پایا کہ یہ مورچہ شہر میں موسم پل کی جانب سے داخل ہو کر سمکسیر کے ڈائمنڈ مل میں اپنی گاڑیاں پارک کریگا اور یہاں سے پیدل نکل کر سمکسیر، امبیڈکر پتلہ ،شہیدوں کی یادگار، قدوائی روڈ ،محمد علی روڈ، مشاورت چوک، مرزا غالب روڈ، اپنا سوپر مارکیٹ جونا آگرہ روڈ سے ہوتا ہوا یہ قافلہ بس اسٹینڈ اور امام احمد رضا روڈ سے واپس شہیدوں کی یادگار پر اختتام پذیر ہوگا اور یہاں شہیدوں کی یادگار پر ایک جلسہ عام ک انعقاد ہوگا جسٹس میں سیاسی پارٹیوں کے نمائندہ افراد اپنے خیالات کا اظہار کریں گے ۔اسکے بعد کسان مورچے کے لئے مالیگاؤں کی جانب سے دوپہر کے کھانے کا نظم رہیگا اور پھر یہ قافلہ اپنے آگے کے سفر پر روانہ ہوگا۔اس مورچے میں ڈاکٹر ڈی ایل کراڈ 40 گاڑیوں کا قافلہ لیکر مالیگاؤں پہنچ رہے ہیں آور وہ کسان مورچے کا مالیگاؤں میں استقبال کرینگے ۔اسطرح کی اطلاع بھی کامریڈ شفیق اور کامریڈ اظہر نے دی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے