مودی اور امیت شاہ ، آر ایس ایس، امبانی ،اڈانی کے دلال ہیں، کسان سمیت مزدور قوانین میں تبدیلی سے ملک تباہ ہوجائے گا :کسان سبھا
مالیگاؤں میں مہاراشٹر کسان سبھا کے قافلے کا استقبال،بی جے پی سرکار مخالف نعروں کی گونج
مالیگاؤں : 22 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) زرعی قوانین کے خلاف دہلی میں چل رہے کسان آندولن کو حمایت دینے کے لئے مہاراشٹر کسان سبھا نے 5 ہزار کسانوں پر مشتمل قافلہ لیکر ناسک سے دہلی روانگی کا آغاز کردیا ہے اس سلسلے میں آج 22 دسمبر کو شہیریان مالیگاؤں کی جانب سے کسانوں کی تحریک کو حمایت دیتے ہوئے کسان مورچہ کا استقبال کیا گیا ۔ آل پارٹیز سیاسی جماعت کی حمایت پر شہیدوں کی یاد گار قدوائی روڈ پر مودی سرکار کے خلاف کسانوں کی حمایت میں احتجاجی جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا یہاں اکھل بھارتیہ کسان سبھا مہاراشٹر کے صدر اور مورچہ کی قیادت کررہے کامریڈ جیوا پانڈو گاوِت نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکار آر ایس ایس امبانی اڈانی ٹاٹا برلا جیسے لوگوں کے لئے کام کرتی ہے۔ یہ عوام کی سرکار نہیں ہے انہوں نے کہا کہ کسانوں کے حقوق چھینتے ہوئے بی جے پی سرکار نے کسان مخالف تین قانون کو منظور کردیا اور اڈانی و امبانی کی گود میں رکھ دیئے۔ کامریڈ گاوِت نے کہا کہ بی جے پی سرکار بم دھابولکر قتل کے ملزمین کی پشت پناہی کر رہی ہے انکی حفاظت کی جارہی ہے اور بم دھماکوں کی ملزمہ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر جیسی ملزمہ پر روپیہ خرچ کرتے ہوئے لوک سبھا میں منتخب کرواتی ہے۔ کامریڈ گاوِت نے کہاکہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم سب کو اتحاد کے ساتھ مودی سرکار کی پالیسی کےخلاف لڑنا ہوگا انہوں نے کہا کہ لاکھوں کسان دہلی کا گھیراؤ کرتے ہوئے دھرنا آندولن کررہے ہیں اور اب تک تین درجن کے قریب کسانوں کی اموات ہو چکی ہے جو کہ آزاد بھارت کے لئے لمحہ فکریہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم یہ قافلہ لیکر دہلی جارہے ہیں جس طرح مالیگاؤں نے کسانوں کا ساتھ دیکر انکی ڈھارس باندھی اس سے کسانوں کو ہمّت اور حوصلہ ملا اور ہم یقین کے ساتھ کہتے ہیں کہ مودی سرکار کا کام ڈاؤن شروع ہوگیا ، مودی سرکار کو گرانے کے لئے مالیگاؤں سمیت تمام ہندوستانیوں کو کسانوں کی لڑائی میں آگے آنا ہوگا ، اس موقع پر پروگرام کے صدر اور اکھل بھارتیہ کسان سبھا کے قومی صدر اشوک دھاوڑے نے صدراتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ مالیگاؤں نے کسانوں کا استقبال کرکے مہاراشٹر سمیت پورے ہندوستان کو راستہ دکھایا ہے ، یہاں کی عوام اور سیاسی لیڈران نے جو اتحاد کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہماری کامیابی یقینی نظر آتی ہے موصوف نے کہا کہ یہ صرف کسانوں کو برباد کرنے والے قانون نہیں ہے بلکہ اس قانون سے عام جنتا بھی برباد ہو جائے گی انہوں نے کہا کہ کسانوں کے خلاف تین اور مزدوروں کے خلاف چار اس طرح سات قانون مودی سرکار نے بنایا ہے اور اب آٹھواں قانون الیکٹری سٹی ایکٹ بنانے جارہے ہیں جو کے کسانوں کے ساتھ ساتھ ملک بھر کی عوام کو برباد کرینگے ۔ ڈاکٹر اشوک نے کہا کہ نریندر مودی اور امیت شاہ اڈانی اور امبانی کے دلال ہے انہوں نے کہا کہ کالے قانون کے خلاف ہم سب کو دہلی سرکار کو زمین سے اکھاڑ پھینکنا ہے جب کبھی بھی ملک میں دھرنا آندولن ہوتے ہیں مودی سرکار مذہب ، ذات پات کا نام لیکر سیاست کرتی ہے ، اور آپس میں لوگوں کو لڑا کر حکومت کرتی ہے موصوف نے کہا کہ ہمارا اتحاد ایسا ہی رہا تو دنیا کی کوئی طاقت ہمیں کمزور نہیں کرسکتی موصوف نے فیض احمد فیض کے انقلابی اشعار پر خطبہ کا اختتام کیا ۔قبل اسکے طاہرہ شیخ نے کہا کہ اس قانون سے کسان سمیت عام انسان متاثر ہوگا ہم اس قانون کی مذمت کرتے ہیں اور اگر ضرور پڑی تو ہم دہلی بھی جاکر کسانوں کی حمایت کریں گے اور مودی سرکار کے خلاف ناراضگی ظاہر کریں گے ۔اس موقع پر شیخ رشید نے 25 ہزار روپے کی امداد پیش کی اور اپنا وقت کسان لیڈر کو دیا ۔جنتا دل کی صدر شان ہند نے مالیگاؤں کی جانب سے نعرہ دیا کہ ہمیں ایمان بھی بچانا ہے اور سوندھان بھی بچانا ہے۔شیو سینا کے نلیش آہیر،نے کہا ہم اس سرکار اور اس قانون کے خلاف ہیں ۔راجیندر بھونسلے ،پرساد باپو ہیرے وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ کسان اندولن کے چلتے دیش کے سامنے مودی سرکار کو جھکنا پڑے گا اور یہی ہماری کامیابی ہوگی ۔شیخ آصف نے کہا کہ اس قانون سے امیر امیر اور غریب غریب ترین ہوجائے گا۔
تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ساتھ مذہبی جماعتوں نے بھی مکمل تائید و حمایت دی اور کسانوں کا یہ جلوس موسم پل سے ہوتا ہوا قدوائی روڈ ،محمد علی روڈ، مرزا غالب روڈ آگرہ روڈ سے ہوکر امام احمد رضا روڈ سے گزر کر شہیدوں کی یادگار جلسہ گاہ میں تبدیل ہوگیا ۔اس جلوس کا عوام اور سیاسی سماجی و مذہبی تنظیموں نے جگہ جگہ استقبال کیا ۔اسٹیج پر کامریڈ جیوا پانڈو گاوِت ،اشوک دڑوے ،کامریڈ راجو دیسلے ،میئر طاہرہ شیخ ، پرساد باپو ہیرے، کانگریس کے مقامی صدر شیخ رشید، آصف شیخ ،رجیندر بھونسلے ،شان ہند،مستقیم ڈگنیٹی ،شریف منصوری، شفیق کامریڈ ،یوسف الیاس، سمیت مزدور یونین کے صدر و اراکین موجود تھے ۔اس موقع پر شہریان مالیگاؤں کی جانب سے کسان مورچے کا استقبال کیا اور انکے ساتھ اپنی ہمدردی جتائی، مودی سرکار کے خلاف نعرہ بازی بھی کی گئی ۔کسانوں کا یہ قافلہ مالیگاؤں سے ہوتا ہوا دہلی کی جانب آگے بڑھ گیا ۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com