مالیگاؤں شہر کے اندرونی راستوں کی تعمیر نو کیلئے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے جائیں۔ نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار و جینت پاٹل سے شیخ رشید اور آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ


مالیگاؤں شہر کے اندرونی راستوں کی تعمیر نو کیلئے پندرہ کروڑ روپے مختص کئے جائیں 

نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت پوار و جینت پاٹل سے شیخ رشید اور آصف شیخ کی ملاقات و مطالبہ

ممبئی : 16 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر ریاست میں پاورلوم صنعت کا شہر کہلاتا ہے ۔  اس شہر کی معیشت کا دارومدار صنعت پارچہ بافی پر منحصر ہے۔دوسرے ذرائع آمدنی مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن حدود میں نہیں ہیں ۔ کارپوریشن کی مالی آمدنی کے ذرائع بھی محدود ہیں۔  نیز مالیگاؤں ایک اقلیتی شہر ہے اور مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی مالی حالت خراب ہے۔اسکے باوجود مالیگاؤں کارپوریشن کے جنرل بجٹ سے ہم نے آگرہ روڈ کی تعمیر کرنے ٹینڈر کال کردیا ہے آگرہ روڈ کی تعمیر شروع کی جارہی ہے اور اب شہر کے اندرونی راستوں کی تعمیر کرنے ہمارے پاس خطیر رقم موجود نہیں ہے جس سے ترقیاتی کام متاثر ہورہے ہیں ۔سال گزشتہ ہوئی شدید بارش کے باعث شہر کی تمام سڑکیں خراب ہوگئیں۔  میونسپل کارپوریشن کے بجٹ سے اتنی بڑی رقم خرچ کرنا ممکن نہیں ہے۔  اس کے لئے سڑک کے کاموں کو انجام دینے کے لئے گرانٹ کی ضرورت ہے۔ سڑک کشادگی اور  چوڑائی کے علاوہ تمام راستوں کی از سر نو تعمیری کاموں کے لئے 15 کروڑ روپئے کی گرانٹ دی جائے ۔اسطرح کا مطالبہ مالیگاؤں شہر کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید اور آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ و وزیر مالیات اجیت دادا پوار سے ممبئی میں انکی آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ اس کے ساتھ ہی ہم شہر میں تعمیر کئے جانے والے راستوں کی فہرست پیش کررہے ہیں۔ آپ سے درخواست ہے کہ مالیگاؤں شہر کے اندرونی راستوں  کے کاموں کو انجام دینے کے لئے 15 کروڑ روپے کی خصوصی گرانٹ دی جائے ۔اس مطالبہ پر شیخ رشید اور شیخ آصف کو وزیر مالیات اجیت پوار نے پختہ یقین دہانی کروائی اور تیقن دیا کہ پندرہ کروڑ روپیہ کا فنڈ مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی کے دیا جائے گا ۔اس موقع پر جینت پاٹل بھی اجیت پوار کی کیبن میں موجود تھے۔ اسطرح کی اطلاع ممبئی سے شیخ رشید و سابق ایم ایل اے آصف شیخ نے دی اور کہا کہ ممکن ہے بہت جلد ہمیں پندرہ کروڑ روپے کا فنڈ حاصل ہوجائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اجیت پوار سے سڑک پر نہیں بلکہ انکی آفس میں باعزت طریقہ سے ملاقات کی اور اپنا مطالبہ رکھا ہے ۔یہ مطالبہ میئر طاہرہ شیخ کے مکتوب پر کیا گیا ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں  اشتہارات اور خبروں کے لئے 9226735377 رابطہ کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے