ایم ایل اے سے بہتر کارکردگی ایک کارپوریٹر کی، جس نے اپنے وارڈ کی تعمیر و ترقی کے لئے منظور کروایا دس کروڑ کا بجٹ
پانی کی پائپ لائن، روڈ، گٹر اور لائٹ کے علاوہ بنیادی سہولیات مہیا کی جائے گی
مالیگاؤں : 15 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مفتی محمد اسماعیل قاسمی ایم ایل اے مالیگاؤں اکثر کسی مفکر کا قول دہرایا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ دنیا جھکتی ہے جھکانے والا چاہیے مگر وہ اس کہاوت پر کہاں تک کامیاب ہوئے ہیں یہ انہیں ہی پتہ ہے لیکن یہ بات آج صادق ہوگئ ہے کہ ایک کارپوریٹر کے مقابلے مفتی اسماعیل کی کارکردگی مایوس کن ہے ۔ ایک کارپوریٹر نے اپنے وارڈ کی تعمیر و ترقی کے لئے میونسپل کمشنر سے دس کروڑ روپے کے تعمیری کاموں کے بجٹ کو منظور کروایا لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وارڈ نمبر 19 کے کارپوریٹر انصاری محمد اسلم خلیل احمد نے اپنی محنت، جستجو اور جہد مسلسل سے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سے دس کروڑ روپیہ اپنے وارڈ کے تعمیری کاموں کے لئے منظور کروایا ہے ۔میڈیا بریفنگ میں اسلم انصاری نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وارڈ نمبر 19 میں پانی کی پائپ لائن، روڈ، گٹر، نل اور لائٹ کے ساتھ ساتھ عوامی و بنیادی کاموں کو انجام دینے کے لئے دس کروڑ تخمینہ سے تعمیری کاموں کو پورا کیا جائے گا اور اس کے لئے مسلسل نمائندگی کی گئی اور بلا آخر میونسپل کمشنر نے وارڈ نمبر 19 کی تعمیر و ترقی کے لیے دس کروڑ کا بجٹ منظور کردیا ہے ۔اسلم انصاری نے بتایا کہ اس کام میں میئر طاہرہ شیخ، کانگریس صدر شیخ رشید اور آصف شیخ کی سرپرستی حاصل رہی ہے اور مستقبل میں بھیج شیخ رشید و آصف شیخ کی سرپرستی میں وارڈ میں تعمیری کاموں کو انجام دیا جائے گا ۔ تعمیری کاموں کی منظوری پر وارڈ کی عوام سمیت شہر بھر کے سرکردہ افراد نے کانگریس کارپوریٹر اسلم انصاری کو مبارک باد پیش کی ہے ۔
ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں ۔اشتہارات اور خبروں کے لئے رابطہ کریں 9226735377
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com