کسان تحریک میں شدت ،ناسک ضلع سے پانچ ہزار کسانوں کا قافلہ دہلی دھرنے میں شامل ہوگا ، اکھل بھارتیہ کسان سبھا کا فیصلہسیکولر پارٹیوں کی جانب سے 22 دسمبر کو مالیگاؤں میں کسان مورچے کا استقبال کیا جائے گا ، تیاریاں جاری


کسان تحریک میں شدت ،ناسک ضلع سے پانچ ہزار کسانوں کا قافلہ دہلی دھرنے میں شامل ہوگا ، اکھل بھارتیہ کسان سبھا کا فیصلہ

سیکولر پارٹیوں کی جانب سے 22 دسمبر کو مالیگاؤں میں  کسان مورچے کا استقبال کیا جائے گا ، تیاریاں جاری


مالیگاؤں :16 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) زرعی قانون کے خلاف ملک بھر میں کسانوں کا اندولن جاری ہے اور اس اندولن میں مزید شدت پیدا ہوتی جارہی ہے ۔اس سلسلے میں اکھل بھارتیہ کسان سبھا مہاراشٹر اور کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا و مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی ناسک ضلع کے ذمہ داران نے آج مالیگاؤں کا دورہ کیا اور تمام سیکولر پارٹیوں کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ماحول سازی کرنے کی اپیل کی ۔آج مالیگاؤں میں کسان سبھا کے اور کمیونسٹ پارٹیوں کے ذمہ داران میں راجو دیسلے، کامریڈ جیوا پانڈو گاوت، کسان سبھا کے ذمہ داران کے علاوہ رجیندر بھونسلے، ڈاکٹر تشار شیواڑے، پرساد باپو ہیرے وغیرہ موجود تھے اور یہاں یہ طئے پایا کہ ناسک کے گولف کلب سے کسان سبھا کے بینر تلے ایک مورچہ نکالا جائے گا جو ناسک سے ہوتا ہوا پیپل گاؤں، چاندوڑ، امرانہ سوندانہ اور مالیگاؤں ہوتے ہوئے دہلی کی جانب آگے بڑھے گا ۔یہ کسانوں کورونا مورچہ تقریباً 5 ہزار افراد پر مشتمل ہوگا ۔اس سلسلے میں مالیگاؤں سے گذرنے والے کسان مورچہ کو سیکولر پارٹیاں اپنی حمایت دیکر استقبال کریگی ۔ان پارٹیوں میں بھارتیہ کمیونسٹ پارٹی، مارکس وادی کمیونسٹ پارٹی، کانگریس، شیو سینا، سماج وادی، جنتا دل سمیت دیگر سیکولر پارٹی اور تنظیموں سے تبادلہ خیال کیا جارہا ہے ۔یہ قافلہ فور وہیلر پر 21 دسمبر کو ناسک سے نکل کر 22 دسمبر کو مالیگاؤں شہر سے گزرے گا ۔اس جلوس کی قیادت اکھل بھارتی کسان سبھا کے قومی صدر ڈاکٹر اشوک وڑوے کی رہنمائی میں مہاراشٹر کے صدر جیوا پانڈو گاوت، امیش دیشمکھ ،ارجن پانڈے، جشن گجر، ڈاکٹر اجیت نولے کریں گے ۔مالیگاؤں شہر میں کہاں اور کون استقبال کریگا اسکی معلومات دینے کے لئے کامریڈ شفیق سے اور راجیندر بھونسلے سے ملاقات کریں اسطرح کی اطلاع کامریڈ شفیق نے دی ہے اور بتایا کہ مالیگاؤں شہر میں شیخ رشید اور آصف شیخ سمیت سیکولر لیڈران نے اس مورچہ کو حمایت دی ہے ۔

ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ہفت روزہ بیباک مالیگاؤں ،اشتہارات کیلئے رابطہ 9226735377 کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے