شہر میں گینگوار کے خدشات! ، پولس کی چھاپہ مار کاروائی میں 40 تلوار سمیت ایک لاکھ روپے مالیت کے سامان ضبط ،تین افراد گرفتار، دو دن کی پولس تحویل

شہر میں گینگوار کے خدشات! ، پولس کی چھاپہ مار کاروائی میں 40 تلوار سمیت ایک لاکھ روپے مالیت کے سامان ضبط ،تین افراد گرفتار، دو دن کی پولس تحویل


مالیگاؤں: 2 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ممبئی آگرہ ہائے وے پر واقع ہوٹل مڈّڈے کے قریب میں پولس کے خصوصی دستے نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 40 تیز دھار تلوار ضبط کی اس معاملے میں تین افراد کو گرفتار کیا ہے۔  یہ کارروائی یکم دسمبر منگل کی شام 5 بجے کے درمیان کی گئی۔ پولس تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولس چندرکانت کھنڈوی کو اطلاع ملی تھی کہ مالیگاؤں میں کچھ نوجوان غیر قانونی طریقے ہتھیاروں کو فروخت کرنے کے مقصد سے اسلحہ لے جارہے ہیں۔  موصولہ اطلاع کے مطابق کھنڈوی نے خصوصی دستہ کے سب انسپکٹر  آر کے
۔گھگے کو کارروائی کی ہدایت دی ۔ گھگے نے ممبئی آگرہ ​​شاہراہ پر مڈّڈے ہوٹل کے قریب کھلے میدان میں جال لگایا۔ اور اسی وقت آرہی مشتبہ رکشہ نمبر  ایم ایچ 41 اے ٹی107 پر چھاپہ مارتے ہوئے اس رکشا کی تلاشی لینی شروع کردی۔  تلاشی کے دوران پولس نے محمد آصف شاکر احمد ، عرفان احمد حبیب احمد اور عتیق احمد سلیم احمد کو رکشہ میں سے گرفتار کیا ۔ ایک ملزم محمد محبوب عبد الرشید فرار ہوگیا ۔  رکشہ کی تلاشی کے دوران پولس کو 40 تیز دھار دھار تلواریں ملی جن کی مالیت 44،000 روپے ہے۔  ٹیم نے تلواروں کے ساتھ 50 ہزار روپے مالیت کا رکشہ ، 14 ہزار مالیت کے دو موبائل فون سمیت ایک لاکھ آٹھ ہزار مالیت کے سامان ضبط کئے ۔ اس کارروائی میں پولس اہلکاروں میں پنکج بھوئے ، پرکاش بنکر ، بھوشن کھیرنار اور سندیپ راٹھور نے اس کارروائی میں حصہ لیا۔  اس سلسلے میں پوار واڑی پولس اسٹیشن میں آرم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملہ میں آج تینوں ملزمین کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے انہیں دو دن کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ہے ۔ملزمان کی پیروی ایڈوکیٹ خلیل انصاری کررہے ہیں ۔ خیال رہے کہ یہ ہتھیار برآمد ہونے سے شہر میں ایک بار پھر گینگ وار کا شعبہ پولس کو ہوا لیکن پولس نے مستقبل کے خطرہ کو بھانپتے ہوئے چھاپ مار کارروائی کی اور ہتھیاروں کو ضبط کیا ۔اس سے قبل کھانڈوی نے آل آؤٹ آپریشن کرتے ہوئے شہر سے جرائم پیشہ افراد کی پکڑ دھکڑ تیز کردی تھی اور یہ  اسی کی ایک کڑی نظر آرہی ہے ۔مالیگاؤں شہر میں ان دنوں بڑے پیمانے پر غیر قانونی ہتھیار کی خرید و فروخت کئے جانے کی گونج سنائی دے رہی ہے ، بہرکیف ناسک گرامین ضلع ایس پی سچن پاٹل ، ایڈیشنل ایس پی کھانڈوی اور ڈی واے ایس پی منگیش چوہان کی رہنمائی میں غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کے خلاف سرچ آپریشن جاری ہے اور یکے بعد دیگر مشتبہ افراد اور جرائم پیشہ افراد پر کاروائی کی جارہی ہے ، محکمہ پولیس کی جانب سے شہریان سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسے جرائم پیشہ افراد پر نظر رکھے اور پولیس کو اطلاع دے جو شہر کے امن و امان کو نقصان پہونچانے کے ساتھ نوجوانوں کا مستقبل خراب کرنے پر لگے ہوئے ہیں ، اس معاملے کی دیگر تحقیقات پی ایس آئے ناظم شیخ کررہے ہیں

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے