نو سالہ معصوم بچے کا اغوا کر قتل کردیا گیا، قتل کی واردات سے سنسنی، پولس حکام تحقیقات میں مصروف


نو سالہ معصوم بچے کا اغوا کر قتل کردیا گیا، قتل کی واردات سے سنسنی، پولس حکام تحقیقات میں مصروف

ناسک :2 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)سمن گاؤں روڈ پر واقع گاڈیکر ملہ سے ایک نو سالہ بچے کو اغوا کر اسکا سنّر ڈوبرے گاؤں کے پاس  قتل کردیا گیا ہے ۔اس لرزا خیز واردات سے پورے ضلع میں کھلبلی مچ گئی ہے ۔مہلوک بچے کا نام رام جی لال بابو یادو بتایا گیا ہے۔اطلاع کے مطابق منگل (یکم دسمبر ) کو رامجی لال بابو یادو کو پڑوس میں رہنے والے ایک مشتبہ نوجوان نے اپنے ساتھ لے گیا ۔  نوجوان رات کو قریب ایک بجے گھر آیا تب لڑکے کے والدین نے رام جی لال بابو کے متعلق اس نوجوان سے پوچھ گچھ کی۔  اس وقت  نوجوان نے لڑکے کے والدین کو مبہم جوابات دیئے۔  والدین کو شبہ ہوا اور انہوں نے ناسک روڈ پولس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی۔  اطلاع ملنے پر اسسٹنٹ کمشنر پولس سمیر شیخ ، سینئر انسپکٹر آف پولس سورج بجلی سمیت کرائم برانچ کے عہدیدار پر مبنی ایک ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔  سینئر انسپکٹر سورج بجلی نے بتایا کہ پنچنامہ درج کرنے اور مقدمہ درج کرنے کا عمل جاری ہے۔اس واردات سے پورے علاقے میں سنسنی پیدا ہوگئی ہے کہ آیا اس بچے کو کیوں قتل کیا گیا ہے؟ اور کس نے اس سفاک حرکت کی ہے؟ ان سب سوالوں کے جواب پولس جانچ پڑتال میں سامنے آئیں گے اور معصوم بچے کو قتل کرنے والے گنہگاروں کو پولس اپنی گرفت میں لے گی ۔


ترقی پسند قدروں کا ترجمان اور عوام کا بیباک نقیب ،بیباک نیوز آن لائن میں اپنے اشتہارات دیکر کاروبار کو فروغ دیں ۔مزید معلومات 9226735377 پر حاصل کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے