خصوصی پولس اسکواڈ کی کاروائی 12 جانور سمیت 11 لاکھ 5 ہزار روپے کا مال ضبط ، 3 گرفتار 1 فرار


خصوصی پولس اسکواڈ کی کاروائی  12 جانور سمیت 11 لاکھ  5 ہزار روپے کا مال ضبط ، 3 گرفتار 1 فرار



مالیگاؤں : 29 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھانڈوی کے خصوصی اسکواڈ میں شامل اے پی آئے پرکاش کالے ، حوالدار مہالے ، پولیس نائک منڈلک ، سپاہی کولی ، شیرولے ، بوراڑے نے 29 دسمبر کی صبح 10 بجکر 45 منٹ پر ہیرا پورہ ہائے فائے ہوٹل روڈ لکی ہال کے سامنے والی روڈ پر چھاپہ مار کاروائی کر غیر قانونی طریقے سے بنا اجازت ذاتی فائدے کے لئے ذبیحہ کے مقصد کے تحت بے دردی سے پک اپ گاڑی میں باندھ کر لے جائے جارہے جانوروں کو ضبط کیا ، ملی تفصیلات کے مطابق اس کاروائی میں ملزم (1) شیخ جاوید شیخ محمود 35 سال نائے گاؤں چھاجیڑ آئل مل کے پیچھے گھاٹ روڈ چالیسگاؤں ، بولیرو پک اپ نمبر MH 18 AA 4282 کا ڈرائیور , (2) اکبر خان حمید خان 26 سال امبیڈکر چوک جونا قریش باڑہ چلیسگاؤں ، پک اپ گاڑی نمبر MH 18 AA 3757 ڈرائیور ، (3) اقبال الیاس پنجاری 32 سال ڈاکٹر امبیڈکر چوک ہیرا پورہ تعلقہ چلیسگاؤں ، پک اپ MH 19 CY 0580 ڈرائیور ، (4) اسرائیل خان اسماعیل خان قریشی ساکن امن پورہ مسجد خالد بن ولد کے پاس مالیگاؤں (جانور مالک فرار ) پر کاروائی کرتے ہوئے 3 لاکھ 55 ہزار روپے مالیت کے 12 گائے نسل کے جانور ، 7 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کی 3 بولیرو پک اپ گاڑی سمیت 11 لاکھ 5 ہزار روپے کا مال ضبط کیا ہے ، پولس اسکواڈ نے ضبط شدہ مال و گرفتار کئے گئے تینوں ملزمین کو قلعہ پولس کے سپرد کیا ہے ، اس معاملے میں دیگر کاروائی قلعہ پولس کررہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے