شہر سے تین سماج دشمن اور غنڈہ عناصر تڑی پار ،پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے جاری کیا حکم ‏

شہر سے تین سماج دشمن اور غنڈہ عناصر تڑی پار ،پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے جاری کیا حکم 

مالیگاؤں : 27 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر سے پھر ایک بار غنڈہ عناصر کے خلاف پرانت آفیسر نے فیصلہ لیتے ہوئے انہیں شہر بدر کرنے کی کارروائی کرنے کا حکم پولس کو جاری کیا ہے ۔پریس نوٹ جاری کرتے ہوئے پرانت آفیسر نے تفصیلات بتائی کہ پوار واڑی پولس اسٹیشن کی حدود میں نسیم احمد منیر احمد عرف نسیم گولی کو دو سال کے لئے شہر بدر کرنے کی کارروائی کی جائے ۔اس سے قبل اس شخص کا کووڈ ٹیسٹ کیا جائے اور اسے ناسک ضلع کے باہر پولس اسٹیشن میں ریکارڈ درج کرتے ہوئے تڑی پار کیا جائے ۔اسی طرح محمد اکرم محمد سلیمان عرف متھن چوروا ساکن گولڈن نگر (ایک سال) سلمان احمد سلیم احمد عرف سلمان چوروا ساکن اختر آباد (دو سال) کے لئے شہر بدر کرنے کا حکم پرانت آفیسر نے جاری کیا ہے ۔پرانت آفیسر نے اپنے حکم نامہ میں کہا کہ مذکورہ سماج دشمن عناصر کو شہر بدر کرتے ہوئے انہیں ضلع جلگاؤ‍ں، دھولیہ یا ریاست کے باہر روانہ کیا جائے اور انکی تفصیلات مقامی پولس اسٹیشن میں درج کی جائے ۔انکی آمد و رفت پر نظر رکھی جائے ۔پرانت آفیسر وجئے آنند شرما نے تڑی پار کی کارروائی سات دنوں کے اندر اندر مکمل کرتے ہوئے احوال صادر کرنے کا حکم بھی پوار واڑی پولس اسٹیشن کو دیا ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے