مالیگاؤں آگ سانحہ میں کئی مکانات جل کر راکھ، متاثرین میں شیخ رشید نے تقسیم کئے 5 - 5 ہزار روپے، کہا میری کوئی حیثیت نہیں، کرنے والی ذات اللہ کی ہے

مالیگاؤں آگ سانحہ میں کئی مکانات جل کر رکھ، متاثرین میں شیخ رشید نے تقسیم کئے 5 - 5 ہزار روپے، کہا میری کوئی حیثیت نہیں، کرنے والی ذات اللہ کی ہے

مالیگاؤں : 29 نومبر (پریس ریلیز) جمعہ کی شب کو رمضان پورہ سنجری چوک کے قریب لگی بھیانک آگ میں کئی مکانات جل کر خاکستر ہوگئے، اطلاع ملتے ہی محلہ کے نوجوانوں اور شہر بھر سے مخیران آگ متاثرین کہ مدد کے لئے پہنچے ۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے صدر شیخ رشید نے یہاں دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور آگ سے ہوئے نقصانات زدہ مکانات کے متاثرین میں فی کس 5 ہزار روپے نقد تقسیم کئے اسطرح ان مکانات میں شیخ رشید نے 5 - 5 ہزار روپے تقسیم کئے ۔شیخ رشید نے کہا کہ میری کوئی حیثیت نہیں ہے کرنے والی ذات اللہ رب العزت کی ہے ۔انہوں نے شہر کے مخیران حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگ متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔آج اس غم و اندوہ کے ماحول میں ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی امداد کریں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے