سنہری سیریز انوکھی کاوش: سنہری صحاح ستہ کا جیلانی میاں کے ہاتھوں اجراء

سنہری سیریز انوکھی کاوش: سنہری صحاح ستہ کا جیلانی میاں کے ہاتھوں اجراء

مالیگاؤں:3 نومبر(پریس ریلیز) ممتاز اسلامی اسکالر، پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل بدایونی(لیکچرار؛ گورنمنٹ سپیریر کالج، کراچی) برسوں سے ادب اطفال، اور بچوں کی اسلامی و دینی ذہن سازی اور بچوں میں اسلامی اقدار و افکار کی بیداری کے حوالے سے مسلسل تحریریں پیش کر رہے ہیں.....
سنہری سیریز اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے.آپ نے
سنہری صحاحِ ستہ جس میں بخاری شریف، مسلم شریف، ابو داؤد شریف، ابن ماجہ شریف، نسائی شریف اور ترمذی شریف
 سے بچوں کی تربیت کے حوالے سے منتخب احادیث کا مجموعہ مرتب کیا ہے. اس مجموعہ کی خاص بات یہ ہے کہ اسے "ایک حدیث ایک کہانی" طرز پر منفرد انداز میں پیش کیا گیا ہے. جس میں ہر حدیث کے ساتھ سبق آموز واقعہ حدیث سے متعلق پیش کیا گیا ہے، جس سے بچے حدیث پاک بآسانی سمجھ لیتے ہیں اور واقعات کے ساتھ ان کی دلچسپی میں اضافہ بھی ہوتا ہے. یہ کتاب مدارس، اسکول و کالجز کے طلبا اور سرپرست حضرات سب کے لیے اہمیت و افادیت کی حامل ہے۔
الحمد للہ! کراچی سے پانچ کام یاب ایڈیشن کے بعد ہندستان سے سنہری صحاحِ ستہ سیریز کا پہلا ایڈیشن، "المختار پبلی کیشنز،مالیگاؤں نے شائع کیا، جس کا اجراء آج (بروز پیر:شب ٢:٤٥منٹ پر) شہزادہ غوث اعظم، خلیفہ حضور تاج الشریعہ و حضور امین شریعت حضرت العلام ابوالحسنین سید آل رسول عبدالقادر جیلانی قادری(ممبئی) کے ہاتھوں عمل میں آیا. آپ نے اس موقع پر کتاب کی طباعت پر تحسینی کلمات ارشاد فرمائے. جب کہ کتاب کا تعارف انجینئر محمد عمران تابانی نے پیش کیا.
اس موقع پر قاری محمد ہارون رضوی، عرفان آمدانی، صوفی رضوان چشتی، غلام مصطفیٰ رضوی، عامر برکاتی، صفوان رضوی، زبیر رضوی، زماں رضوی، سہیل تابانی، محمد شاداب رضوی، کے علاوہ درجنوں احباب اہل سنت موجود تھے.
واضح ہو کہ کتاب کا اصل ہدیہ ٩٠٠ روپیہ ہے، ابھی خصوصی رعایت کے ساتھ ٥٠٠ روپیے میں فراہم کی جا رہی ہے.احباب اپنا سیٹ بُک کرنے کے لیے اپنا مکمل ایڈریس ہمیں اس نمبر پر وہاٹس ایپ کریں.رپورٹ: المختار پبلی کیشنز، مالیگاؤں 9096957863؛ فقط والسلام :عتیق الرحمن رضوی 9096957863

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے