سائزنگ اور پاورلوم صنعت پر سیاست نہ کی جائے، کام کرنے کا ہنر ہم ہی جانتے ہیں ، اگر ایم ایل اے کی بھی سائزنگ ہوگی تو ہم وہ کام بھی کر دینگے : شیخ رشید


سائزنگ اور پاورلوم صنعت پر سیاست نہ کی جائے، کام کرنے کا ہنر ہم ہی جانتے ہیں ، اگر ایم ایل اے کی بھی سائزنگ ہوگی تو ہم وہ کام بھی کر دینگے : شیخ رشید

سائزنگ مسلہ وقت طلب اور صبر آزما ہے ، مالکان اطمینان رکھیں، 15 سائزنگوں کا مسئلہ شیخ آصف کی دمدار نمائندگی سے حل ہوا : مئیر طاہرہ شیخ

ہم نے پاورلوم صنعت کو کبھی بھی نقصان نہیں پہنچایا بلکہ صنعت کو ہمیشہ فائدہ پہنچایا ،ماضی کے حوالوں سے مئیر آفس میں طاہرہ شیخ و شیخ رشید کانفرس




مالیگاؤں : 4 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) سائزنگ اوروپاورلوم صنعت سے ہی شہر کا روزگار چلتا ہے اگر اس صنعت کا چکّہ جام ہوگیا تو شہر کا چکّہ جام ہو جائے گا۔ اس صنعت کے متعلق سیاست سے اپر اٹھ کر ہمیں غور و فکر کرتے ہوئے کام کرنا چاہیے ۔اسطرح کا اظہار خیال سابق مئیر شیخ رشید نے مئیر طاہرہ شیخ رشید کی آفس میں منعقدہ اردو مراٹھی صحافیوں سے پریس کانفرنس میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی بھی پاورلوم اور سائزنگ صنعت کے متعلق غلط قدم نہیں اٹھایا اور ناہی برا سوچا اور نا نہیں کوئی غلط کام کیا۔ صرف اپوزیشن نے صنعت کے نام پر سیاسی کھیل کھیلا اور اس صنعت کا نقصان کیا اور کانگریس پارٹی کو بدنام کیا ۔،ل شیخ رشید نے کہا کہ کام کرنا ہمیں ہی آتا ہے اور ہم نے  بہت سارے کام کئے ۔ماضی میں کئے گئے کاموں کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں جب ایم ایل اے تھا تب میں نے 56 کروڑ روپے بجلی بل معاف کروایا ، پاورلوم انڈسٹری کو سبسڈی دلوایا جو آج بھی جاری ہے اسکے علاوہ سنجیوانی اسکیم کا فائدہ بھی پاورلوم صنعت کو تب ہی سے مل رہا ہے اور یہ سب کام آنجہانی وزیر اعلی ولاس راؤ دیشمکھ کے توسط سے کیا گیا ۔ شیخ رشید نے کہا کہ شہر میں 15 سائزنگ کا معاملہ بڑی مشکل سے حل کیا گیا ہے ان سائزنگ مالکان کے پاس 2017 میں نافذ کئے گئے MITP ایکٹ سے پہلے کے کاغذات موجود تھے اور اسکی بنیاد پر یہ کام ہوا ہے ۔بقیہ 49 سائزنگ کا کام بھی ہم اسی طرز پر کرینگے ، اسکے لئے سائزنگ مالکان کے عریضے جمع کئے گئے ، اور ان عریضوں پر مئیر کی سفارش کرتے ہوئے مہا سبھا میں منظوری دی جائے گی۔ اس سے قبل ان کاغذات کو نگر راچنا محکمہ سے درست کروایا جائے گا اور پھر جس طرح شیخ آصف نے ناسک ، پونہ ، ممبئی تک نمائندگی کی اسی طرز پر دیگر سائزنگوں کا مسلہ حل کیا جائے گا ۔ شیخ رشید نے بنکروں سے اور سائزنگ مالکان سے اپیل کی ہیکہ سیاست کو درکنار کرتے ہوئے صنعت کو بچانے کیلئے کام کریں ، انہوں نے اپوزیشن کے  سیاسی لیڈران سے بھی اپیل کی ہیکہ وہ بھی اس معاملے کو الجھا کر پیچیدہ نہ بنائیں ۔اتحاد و اتفاق سے مسلے کو حل کریں۔ شیخ رشید نے کہا کہ یہ مسئلہ تیرا نہ میرا بلکہ یہ شہر کا مسلہ ہے ، موجودہ ایم ایل اے اور کچھ سائزنگ مالکان شہر میں بدگمانی پھیلا رہے ہیں ۔شیخ رشید نے کہا کہ یوسف الیاس کی سائزنگ سمیت تمام سائزنگ کا مسلہ ہم ہی حل کرینگے اور اگر مفتی اسماعیل کی بھی کوئی سائزنگ ہوگی تو اسکا بھی مسلہ حل کر دینگے ، کیوں کہ قانونی طور پر ہم ہی کام کر سکتے ہیں۔ مفتی اسماعیل میں کام کرنے کی کوئی صلاحیت نہیں ہے ، اس پریس کانفرنس میں شیخ رشید نے پھر کہا کہ کارپوریشن کے فنڈ سے آگرہ روڈ کی دونوں جانب آرسی سی گٹر ، سیمنٹ روڈ ، بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول کے دونوں جانب کے نالے کو بھی آر سی سی بنانے اور شیو روڈ کی بھی آرسی سی سیمنٹ روڈ کی تعمیر کی جاۓ گی۔ اس میں موجودہ ایم ایل اے کا کوئی عمل دخل اور فنڈ شامل نہیں ہوگا ۔ میئر طاہرہ میڈم نے اس کانفرنس میں کہا کہ سائزنگ مالکان اطمینان رکھیں انکا مسلہ وقت طلب اور صبر آزما ہے میڈم نے کہا کہ 15 سائزنگوں کا مسئلہ حل کرنے میں شیخ آصف کی دمدار نمائندگی شامل رہی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے