دیسی پستول سمیت نوجوان گرفتار ،پوار واڑی پولس کی کارروائی ،جمعرات تک پولس تحویل
مالیگاؤں:2 نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) رضا پورہ چوک گولڈن نگر علاقہ میں پولس نے ایک نوجوان کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے پولس نے ایک دیسی پستول ضبط کی ۔جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق پولس پیٹرولنگ کے دوران رات کے وقت محمد ابراہیم عبدالغنی عرف دوری کو پوار واڑی پولس نے 20 ہزار مالیت کی دیسی پستول کے ساتھ گرفتار کرلیا ہے اس نوجوان پر پہلے سے ہی شہر بدری قانون (تڑی پار) کی کارروائی جاری تھی اس کے باوجود بھی اس نوجوان نے شہر بدری کے قانون کی خلاف ورزی کی ہے ۔ پولس نے غیر قانونی طریقے سے پتسول رکھنے کے معاملے میں آرم ایکٹ، 3/25 کے تحت محمد ابراہیم پر مقدمہ درج کیا اور تاڑی پار کی خلاف ورزی کرنے پر دفعہ 142 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔ اس نوجوان کو 4 نومبر تک پولس کسٹڈی میں دینے کا فیصلہ معزز جج نے صادر کیا ہے ۔پوار واڑی پولس کی جانب اسطرح کی پریس نوٹ موصول ہوئی ہے ۔ ضلع ایس پی و ایڈیشنل ایس پی کی رہنمائی میں پوار واڑی پولس انچارج گلاب راؤ پاٹل کی نگرانی میں اس کارروائی میں اے پی آئے کالے، گانگرڈے، ڈامسے ،بھامرے ،پاٹل نے آہنی خدمات پیش کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com