ڈپلیکیٹ ووٹرس کی تعداد 35 ہزار کے پار، آج پھر 5 ہزار ووٹوں کا شکایتی مکتوب پرانت آفیسر کو پیش
مقامی الیکشن محکمہ سے آصف شیخ کی ملاقات ،سخت کاروائی کا مطالبہ
مالیگاؤں :2 نومبر (پریس ریلیز) ڈپلیکیٹ ووٹرس معاملہ میں آج پھر آصف شیخ نے گیارہواں مکتوب پرانت آفیسر کو پیش کرتے ہوئے پانچ ہزار جعلی ووٹر کی لسٹ پیش کی ہے ۔اس سے قبل بھی 30 ہزار ڈپلیکیٹ ووٹرس کی یادداشت پرانت آفیسر دی گئی تھی ۔اسطرح کُل 35 ہزار 3 سو 37 ڈپلیکیٹ ووٹرس کی شکایت دی جاچکی ہے ۔اس ضمن میں شیخ آصف نے الیکشن محکمہ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ثبوت پیش کررہے ہیں کہ 4، پانچ اور چھ جگہیں ایک ہی فرد کی ووٹ ووٹر لسٹ میں درج ہیں۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر مالیگاؤں شہر کے بی ایل او ایمانداری کے ساتھ اپنا فرض ادا کرتے ہیں تو یہ جعلی ووٹ شامل نہیں ہوتی ۔اس لئے ان ثبوتوں کی روشنی میں جعلی اور نئے نام کو غلط طریقے سے شامل کرنے اور جمہوریت مخالف کارروائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔شیخ آصف نے کہا کہ جعلی ووٹوں کی فہرست فوری طور پر منسوخ جائے ۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے الیکشن محکمہ کو متعدد مرتبہ ثبوت کے ساتھ تمام شکایت پیش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ رائے دہندگان کے نام اور پتے جس کا نام آدھار کارڈ یا مکان کا پتہ اور پٹی نمبر سے ملتا جلتا ہو ، اسے حقیقی ووٹ سمجھا جائے اور کسی دوسرے ، تیسرے یا چوتھی جگہ پر درج ووٹرس کے ناموں کو فوری طور پر منسوخ کردیا جائے۔ آن لائن سینٹر جہاں سے شناختی کارڈ میں بوگس نام شامل ہوئے ہیں۔ ایسے مراکز کی تلاش کی جانی چاہئے اور ان کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے۔ تاہم مذکورہ شواہد کے ساتھ کی گئی شکایت کو سنجیدگی سے لینا چاہئے۔ شیخ آصف نے کہا کہ یہ بھی نوٹ کریں کہ اگر انصاف نہیں کیا گیا تو بصورت دیگر ہمیں سڑکوں پر نکل کر جمہوریت کو بچانے کے لئے احتجاج کرنا پڑے گا۔اس وفد میں شیخ آصف کے ساتھ عبدالقیوم ایس سی او، ایوب خان، عبدالطیف باغبان، نعیم مرزا، عذیر فرید شیخ وغیرہ موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com