رمضان پورہ آگ متاثرین میں ادارہ گولڈن ہما و نوجوانان ہزار کھولی نے بڑھایا مدد کا ہاتھ
سابق رکن اسمبلی آصف شیخ کے ہاتھوں پانچ ۔پانچ ہزار نقد و بلینکٹ سیٹ کی تقسیم، آپ حوصلہ و ہمت رکھیں ہم آپ کے ساتھ ہے یہ شہر آپ کے ساتھ ہے
مالیگاؤں : 29 نومبر (پریس ریلیز) جمعہ کی شب رمضان پورہ سنجری چوک کے قریب لگی بھیانک آگ میں کئ مکانات جل کر خاکستر ہوگئے، اطلاع ملتے ہی محلہ کے نوجوانوں اور شہر بھر سے مخیران آگ متاثرین کہ مدد کے لئے پہنچے ۔اس موقع پر کانگریس پارٹی کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کے ہمراہ ادارہ گولڈن ھما اور نوجوانان ہزار کھولی نے یہاں دورہ کرتے ہوئے حالات کا جائزہ لیا اور آگ سے جل کر راکھ ہوئے مکانات کے متاثرین میں فی کس پانچ - پانچ ہزار روپے نقد تقسیم کئے اس کے علاوہ فی مکان بلینکیٹ سیٹ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید صاحب کے ہاتھوں تقسیم کئے گئے اس افسوسناک حادثے میں جن افراد کے گھر جل چکے ہیں انہیں شیخ آصف صاحب نے حوصلہ دیتے ہوئے کہا کہ اللّہ کا احسان ہے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا آپ کا گھر دوبارہ تعمیر ہوجائے گا آپ حوصلہ رکھیں ہمت رکھیں یہاں سیاسی، سماجی، ملی تنظیمیں اور شہر کے سوشل ورکروں کے علاوہ دیگر افراد آپ کی مدد کے لئے آرہے ہیں اس کے علاوہ آپ کو ہماری جب ضرورت ہوگی آپ ہمیں یاد کرلیں ہم ضرور آپ کی مدد کریں گے علاوہ ازیں انہوں نے شہر کے مخیران حضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ آگ متاثرین کی مدد کے لئے آگے آئیں ۔آج اس غم و اندوہ کے ماحول میں ہمارا دینی و اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم اپنے بھائیوں کی امداد کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com