چیف سیکرٹری کی سربراہی میں قائم جھوپڑ پٹی بازآباد کاری اسکیم اسٹڈی گروپ میں میونسپل کمشنر دیپک کاسار کی تقرری،منترالیہ میں 2 نومبر کو میٹنگ
ممبئی یکم نومبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے مختلف شہروں خصوصاً ممبئی ، تھانہ ، پونہ اور ناگپور میں کچی آبادیوں کی بازآبادکاری سکیم جاری ہے۔ مالیگاؤں ، اورنگ آباد ، ناسک اور دیگر بڑے شہروں میں اس اسکیم کو نافذ کرنے کے لئے ایک آزاد اسٹڈی گروپ قائم کیا گیا ہے ۔مالیگاؤں میونسپل کمشنر دیپک کاسار کو اس اسٹڈی گروپ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔
سینئر آئی اے ایس آفیسر کی سربراہی میں اسٹڈی کے لئے گروپ قائم کیا گیا ہے اور مالیگاؤں میونسپل کمشنر دیپک کاسار کو پردھان سکریٹری (مکان تعمیر) کی سربراہی میں اسٹڈی گروپ کا ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ اس سے یقینی طور پر مالیگاؤں شہر کو فائدہ ہوگا۔اسطرح کی پریس ریلیز مالیگاؤں کارپوریشن کے محکمہ رابطہ نے جاری کیا ہے ۔ مالیگاؤں شہر میں کچی آبادیوں کی تعداد کافی زیادہ ہے اور اگر مستقبل میں مالیگاؤں شہر میں مذکورہ اسکیم کو نافذ کیا گیا تو مالیگاؤں کو خصوصی فنڈز ، مختلف ترمیمات اور بنیادی انفراسٹرکچر ، گٹر، سڑکیں اور ایف ایس آئی کا فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ مطالعہ گروپ ریاست کے دوسرے چھوٹے قصبوں میں کچی آبادی کی بحالی سے متعلق مسائل کا حل تلاش کرنے کی اسٹڈی کرے گا اور سرکار کو اپنی رپورٹ پیش کریگا ۔ مالیگاؤں میں انتظامی نقطہ نظر ، مالی دستیابی ، دیگر کنٹرولز ، ڈویلپرز اور شہریوں کے مسائل اور اسکیم کی کامیابی کے لئے کامل منصوبہ بندی اور مقاصد کی تکمیل جیسے مختلف عوامل پر غور کرے گا۔ اس اسٹڈی گروپ کا پہلا اجلاس پیر 2 نومبر کو منترالیہ میں منعقد ہوگا۔ کمشنر دیپک کاسار کی تقرری مالیگاؤں کے ساتھ ساتھ دوسرے شہروں کے لئے بھی ایک رہنما اصول ثابت ہوسکتی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com