موت ایک مستقل حیات صحیح.. پھر بھی اچھی نہیں جوانی میں، اسٹار ہوٹل کے پاس دلخراش سڑک حادثہ،دو حفاظ کا انتقال، شہر میں غم و اندوہ کا ماحول، اسپیڈ بریکر کی تعمیر کا مطالبہ

موت ایک مستقل حیات صحیح.. پھر بھی اچھی نہیں جوانی میں، اسٹار ہوٹل کے پاس دلخراش سڑک حادثہ،دو حفاظ کا انتقال، شہر میں غم و اندوہ کا ماحول، اسپیڈ بریکر کی تعمیر کا مطالبہ



مالیگاؤں :/  30 اکتوبر جمعہ کی شام 6 بجے کے درمیان اسٹار ہوٹل کے آگے صابن فیکٹری کے پاس ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ۔جس میں  حفظ قرآن کی سعادت حاصل کررہے 2 طلباء کی موت واقع ہوگئی۔ملی تفصیلات کے مطابق سوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے  بتایا کہ 30 اکتوبر بروز جمعہ کو شام 6 بجے کے درمیان اسٹار ہوٹل صابن فیکٹری کے پاس نیشنل ہائی وے سے مالیگاؤں کی سمت آرہے موٹر سائیکل سوار (1)  مصدق احمد محمّد یاسین ساکن پلاٹ نمبر 24 سروے نمبر  116/3/2 گلشن یاسین موہن بابا نگر اور (2) انصاری عبید الرحمن نثار احمد ساکن گھر نمبر 243 گلی نمبر 3 اسلامپورہ نامعلوم ٹرک نے زوردار ٹکر ماری اور راہ فرار اختیار کر گیا ۔اس دلخراش سڑک حادثے میں دونوں طلباء کی جائے حادثہ پر ہی موت واقع ہوگئی ۔ معلوم ہوکہ یہ دونوں بچے نے حفظ قرآن ابھی مکمل ہی کیا تھا اور حفظ قرآن کا دور جاری تھا ۔ پوسٹ مارٹم و قانونی کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، راشد ممبر ، حافظ عبدالله ، مولانا مسعود کمپاؤنڈ ، خالد سکندر ، منصورکارپوریٹر ، سہیل ڈالریا ، شریف منصوری نے معاونت کی ، تادم تحریر پولیس قانونی کاروائی میں مصروف تھی ۔رات ایک بجے دونوں مرحومین کی یکے بعد دیگرے تدفین عمل میں آئی ۔اس سانحہ پر شہر میں غم و اندوہ کا ماحول دیکھا گیا ۔مرحومین کے اہل خانہ سے ادارہ بیباک اظہار تعزیت کرتا ہے اور دعا کرتا ہے کہ اللہ پاک مرحومین کی مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثم آمین ۔یہاں عوام نے بڑتھے ہوئے حادثات کہ روک تھام کیلئے اسپیڈ بریکر بنانے کا مطالبہ کیا ۔
                    (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے