مشرقی اقبال روڈ کی تعمیر کو لیکر رضوان بیٹری والا کا جیل بھرو اندولن ،کارپوریشن ہائے ہائے کے نعروں سے مظاہرین نے جم کر ہنگامہ آرائی کی
مالیگاؤں: 30 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتظامیہ کی نا اہلی اور قبرستان کے اطراف کے اتی کرمن کی صفائی کے بعد اب رضوان بیٹری والا نے مالیگاؤں عوامی پارٹی کے پرچم تلے راستہ روکو اندولن کرتے ہوئے جیل بھرو اندولن کیا ۔اس موقع پر موصوف نے کہا کہ نیا پورہ فتح میدان سے لیکر بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول تک راستہ کی ہاٹ مکس تعمیر کی جائے اور دونوں جانب گٹر تعمیر کی جائے اسی طرح اس روڈ پر درخت لگایا جائے اور قبرستان مولانا اسحاق بابا کی درگا کے پاس سے منشی بابا کی درگاہ تک روڈ کے درمیان ڈیوائڈر تعمیر کیا جائے ۔رضوان بیٹری والا نے کہا کہ ہم نے بار بار کارپوریشن سے مطالبہ کیا لیکن کارپوریشن نے توجہ نہیں دی تو مجبوراً ہمیں آج 12 ربیع الاول کے موقع پر جیل بھرو اندولن کرنا پڑا تھا ۔یہاں دھرنا پر بیٹھے رضوان بیٹری والے اور انکے رفقاء کو پولس نے اٹھانے کی کوشش کی تب رضوان بیٹری والا نے کہا کہ پہلے کارپوریشن انتظامیہ کو بلایا جائے اور ہمیں یقین دلایا جائے کہ روڈ کا کام کب سے شروع ہوگا ۔اگر روڈ کی تعمیر شروع نہیں کی گئی تو تحریک جاری رکھی جائے گی ۔یہاں ٹریفک جام ہونے سے آزاد نگر پولس انتظامیہ نے پہنچ کر رضوان بیٹری والا کو گرفتار کیا ہے ۔اس موقع پر مجلس ابنائے قدیم کے ذمہ داران نے اپنی حمایت دی، قاری طفیل نے روڈ کی تعمیر اور قبرستان آنے جانے والوں کی پریشانی پر خطاب کیا اسی طرح ضیاء مسکان نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔اس موقع پر مالیگاؤں ڈیولپمینٹ فرنٹ کے ذمہ داران میں عمران راشد وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔کارپوریشن کے خلاف جم کر نعرے بازی اور ناراضگی کا اظہار کیا گیا ۔یہاں رضوان بیٹری والا کو پولس نے گرفتار کر آزاد نگر پولس اسٹیشن لایا جہاں مالیگاؤں عوامی پارٹی کے صدر اور مظاہرین پر ضابطہ کے تحت کارروائی کی گئی ۔
(Advertisement)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com