محسن انسانیت نے انسان کو شعور انسانیت عطاء کیا: (مولانا سید محمد امین القادری)، آمدِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے متعدد پروگرامات کا انعقاد

 محسن انسانیت نے انسان کو شعور انسانیت عطاء کیا: (مولانا سید محمد امین القادری)، آمدِ مصطفیٰ ﷺ کی مناسبت سے سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں کی جانب سے متعدد پروگرامات کا انعقاد



مالیگاؤں :30 اکتوبر (پریس ریلیز) آقائے کریم ﷺ نے جہالت کی تاریکیوں میں گم انسانیت کو علم کی روشنی سے منور کیا ایک ایسا معاشرہ جو ظلم، جبر، غبابت، غلاظت، میں ڈوبا ہوا تھا جہاں شراب، زنا، خونریزی جیسی لعنتیں عام تھیں اس معاشرے کو اللہ کے رسول ﷺ نے 23 سال کی قلیل مدت میں پاک شفاف کردیاـ اور اپنے ماننے والو کو دوسری ترقی یافتہ قوموں کے شانہ بشانہ لاکر کھڑا کردیاـ

اسی طرح کے زرین خیالات کا اظہارِ بارہ ربیع الاول کے موقع پر آل رسول مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے کیا آپ نے عاشقانِ رسول بالخصوص نوجوانان اسلام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے رسول کی تعلیمات پر عمل کرنا ہی سچا عشقِ رسول ہے آج کے مبارک دن غریبوں کی مفلسوں بے سہارا افراد کی کفالت کی جائے بارگاہِ رسالت میں یہی سب سے عظیم خراج ہوگاـ

اسی طرح داعئ کبیر حضرت علامہ مولانا حافظ و قاری محمد شاکر علی نوری صاحب قبلہ مدظلہ العالی (امیر سنی دعوت اسلامی) کی سرپرستی میں ماہ ربیع النور کا چاند نظر آنے سے ١٢ ربیع النور تک مرکز اہلسنت جامع مسجد یارسول اللہ ﷺ پر 24 گھنٹہ محفلِ دورد و سلام منعقد کی گئی نیز شہر کی مختلف مساجد اہلسنت میں سنی دعوت اسلامی کی جانب سے جشنِ آمدِ مصطفیٰ کے عنوان سے سنی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جسمیں علمائے اہلسنّت، مفتیان کرام، مبلغین اسلام کے دلنشین خطاب ہواـ


میلاد النبی کی نسبت ام الرسول سیدہ آمنہ سلام اللہ علیہا سے منسوب وظیفہ بیوا خواتین میں تقسیم کیا گیا اسی طرح غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی کفالت کی گئی بروز جمعرات شب میلاد نور میں رات 11 بجے سے صبح صادق تک محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا جسمیں عاشقانِ رسول ﷺ نے کثیر تعداد میں شرکت فرما کر بارگاہِ سید الانبیا میں اپنی محبتوں کا نذرانہ پیش کیا شب مولود رسول میں آل رسول الحاج حضرت مولانا سید محمد امین القادری صاحب قبلہ نے ولادتِ رسول کے صدقہ عالم اسلام بالخصوص ہندی مسلمانوں کی جان و مال عزت و آبرو کے لئے خصوصی فرمایاـ بعد نمازِ فجر آقائے دوجہاں ﷺ کے مقدس تبرکات کی زیارت کا اہتمام مرکز سنی دعوت اسلامی مالیگاؤں پر کیا گیاـ


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے