دسویں ، بارہویں کے ضمنی امتحانات نومبر دسمبر میں منعقد ہونگے، آج سے آن لائن فارم پُر کرنے کا آغاز ‏

دسویں ، بارہویں کے ضمنی امتحانات نومبر دسمبر میں منعقد ہونگے، آج سے آن لائن فارم پُر کرنے کا آغاز 



پونہ : 20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) موصولہ تازہ خبروں کے مطابق مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نومبر سے دسمبر 2020 تک دسویں اور بارہویں جماعت کے ضمنی امتحانات کا انعقاد کرے گا۔ اس امتحان کے لئے طلباء کو آن لائن درخواست فارم جمع کروانے کی تاریخوں کا اعلان اسٹیٹ بورڈ آف ایجوکیشن نے کیا ہے۔خیال رہے کہ جولائی میں دسویں اور بارہویں کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا۔ لیکن اس کے بعد ضمنی امتحان اگست میں ہونا تھا۔ تاہم ، ریاست میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث اس امتحان کو ملتوی کردیا گیا۔ اب یہ امتحان نومبر سے دسمبر 2020 میں ہوگا۔
اس کے لئے ریگولر اور دوبارہ (ریپیٹر) امتحان دینے والے طلباء کے ساتھ ساتھ نجی اور گریڈ بہتری اسکیم کے تحت آنے والے طلباء بھی اس امتحان میں بیٹھ سکیں گے۔ آن لائن درخواست فارم پر کرنے کا مرحلہ آج 20 اکتوبر سے شروع ہوچکا ہے۔اسطرح کا اعلان آج بورڈ نے جاری کیا ہے ۔

                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے