علامہ اقبال پل حادثہ : ڈرائیور گرفتار : دلخراش حادثے میں 2 خواتین کی موت ، 2 شدید زخمی


علامہ اقبال پل حادثہ : ڈرائیور گرفتار : دلخراش حادثے میں 2 خواتین کی موت ، 2 شدید زخمی


مالیگاؤں : 20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) 19 اکتوبر کی رات 10 بجے کے درمیان علامہ اقبال پل پر دل خراش حادثے میں 2 خواتین کی موت اور 2 خواتین شدید زخمی ہو گئے تھے ، ملی تفصیلات کے مطابق شوشل ورکر شفیق اینٹی کرپشن نے بتایا کے مالیگاؤں شہر کے قلعہ جھوپڑپٹی علاقے میں منماڑ سے کچھ افراد منگنی کے لئے آئے تھے اس درمیان وہ اپنی وینگر گاڑی نمبر MH 11 AK 5583 پارک کرنے کے لئے علامہ اقبال پل پر روکے اور گاڑی کے پاس ہی کھڑے تھے کے اسی دوران تیز رفتاری سے ایک ٹرک نمبر MH 04 CA 3319 ان پر سے گزار گئی جس کی وجہ سے دو خواتین (1)  ملکہ شیخ نعیم 60 سال ساکن اورنگ آباد ,(2) شکیلہ محمّد شیخ 45 سال منماڑ کی جگہ پر ہی موت واقع ہو گئی وہیں 2 خواتین شدید زخمی ہوئی جنہیں بغرض علاج نور اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جن کے نام امینہ بی اور سائرہ بی بتاۓ گئے ہیں ، اس دلخراش حادثے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شوشل میڈیا پر پھیلنے کی وجہ علامہ اقبال پل اور سول اسپتال میں عوامی ہجوم جمع ہو گیا تھا ، رات دیر گئے پوسٹ مارٹم و قانونی کارروائی کے بعد لاش اہل خانہ کے سپرد کی گئی ، اس حادثے میں ہلاک و زخمی ہوئی خواتین کی طبی امداد و قانونی کارروائی میں شفیق اینٹی کرپشن ، ساجد کارپوریٹر ، عمران شیخ ، نہال حاجی برتن والا سمیت دیگر سرکردہ افراد نے معاونت کی ۔ تادم تحریر قلعہ پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کرتے ہوئے ٹرک کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے اور پولس نے ہنچنامہ کر تحقیقات شروع کردی ہے ۔
                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے