آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل کے پاس انڈر گراؤنڈ راستہ "سب وے" بنانے ، گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر بجلی تیار کرنے کے پروجیکٹ، علی اکبر ہاسپٹل اور واڈایا دواخانہ کو تمام سہولیات کے ساتھ ڈیولپ کرنے سمیت کئی اہم تجاویز کو جنرل بورڈ میٹنگ میں منظوری۔مولانا عبدالباری قاسمی، صوفی غلام رسول قادری کے نام سے راستوں کا نام منسوب، میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں جنرل بورڈ میٹنگ کا آن لائن انعقاد


آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل کے پاس انڈر گراؤنڈ راستہ "سب وے" بنانے ، گرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر بجلی تیار کرنے کے پروجیکٹ، علی اکبر ہاسپٹل اور واڈایا دواخانہ کو تمام سہولیات کے ساتھ ڈیولپ کرنے سمیت کئی اہم تجاویز کو جنرل بورڈ میٹنگ میں منظوری

مولانا  عبدالباری قاسمی، صوفی غلام رسول قادری کے نام سے راستوں کا نام منسوب، میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں جنرل بورڈ میٹنگ کا آن لائن انعقاد


مالیگاؤں :20 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی ماہانہ جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میئر طاہرہ شیخ کی صدارت میں کارپوریشن کانفرنس ہال میں ہوا ۔جس میں پیش کردہ تجویز یہ منظور کی گئی کہ حدواڑ کے علاقوں کا ڈیولپمینٹ پلان تیار کرنے ٹھیکہ دار کو دی گئی مدت میں ایک سال کا اضافہ جائے ۔اس موقع پر مستقیم احمد اور عتیق کمال نے نے کہا کہ ڈیولپمینٹ پلان تیار کرتے وقت سائزنگ اور کارخانوں کے علاہ پلاسٹک کارخانوں کو سہولت دی جائے تب ڈپٹی میئر نے جواب دیا کہ حدواڑ میں سائزنگ سمیت دیگر کاروبار کو کوئی تکلیف نہیں دی جائے گی اس قسم کا ٹہراؤ بھی اس سے پہلے ہی مہا سبھا میں منظور کیا گیا ہے ۔یہاں کارپوریٹر ڈاکٹر خالد پرویز نے آبجیکشن لیا اور کہا کہ ہم صرف مکتے دار کی معیاد میں اضافہ ہی کرتے رہیں گے کیا؟ تب ڈپٹ کمشنر نے کہا کہ اگر ہم نے مدت میں اضافہ نہیں کیا تو ریاستی سرکار انکی طرف سے ایجینسی اپوائنٹ کرسکتی ہے اور اسکا خرچ کارپوریشن کو برداشت کرنا پڑے گا اس لئے اس تجویز کو منظوری دی جانا ضروری ہے ۔وہیں وگرنا ڈیم پمپنگ اسٹیشن پر بجلی تیار کرنے کے لئے پروجیکٹ لگانے کی تجویز کو منظوری دی گئی جس کی معلومات ایم ایس ای بی کے ابھیجیت پوار نے دی ۔
اس میٹنگ میں ملکیت کی خریدی کے بعد ملکیت پر نام درج کرانے کی جو فیس ہوتی ہے اسے ایک رائے سے ایک ہی قیمت متیعن کردیئے جانے کو منظوری دی گئی ۔ وہیں اداروں کو جگہیں دینے کی تجویز پر ڈاکٹر خالد نے پوائنٹ آف آرڈر پیش کیا تو مستقیم احمد اور شیخ رشید نے کہا کہ جو قانونی طور پر ہوگا اسے منظور کیا جائے اسطرح سوسائٹی اور اداروں کیلئے دی جانے والی جگہ کی کچھ تجاویز کو ملتوی کردیا گیا وہیں آگرہ روڈ سخاوت ہوٹل کے پاس انڈر گراؤنڈ راستہ "سب وے" بنانے کو منظوری دی گئی اس تجویز پر اراکین بلدیہ نے گرما گرم بحث کہ تب ڈپٹی کمشنر نے جواب دیا کہ مالیگاؤں کارپوریشن کی جانب سے ہم نے سرکار کو ایک پرستاؤ روانہ کیا تھا جسے ریاستی حکومت نے نا منظور کیا اور 17 مارچ کو ہم نے سرکار کی ہدایت پر دوسرا پرستاؤ داخل کیا جس پر سرکار نے 20 مارچ کو جواب دیا اسکی روشنی میں یہ تجویز کو جنرل بورڈ میں پیش کیا گیا ہے اسے بھی اسلم انصاری کی حمایت سے منظوری دی گئی ۔اس میٹنگ میں 500 صفائی ملازمین کو ٹھیکہ طرز پر دئے جانے کی تجویز میں معمولی سے ترمیم کے ساتھ 14 مالیاتی کمیشن کے فنڈز سے آؤٹ سورسنگ کے اخراجات پورے کرنے کو منظوری دی گئی ۔یہاں فائر بریگیڈ محکمہ نے پیش کردہ تجویز پر کہا کہ مالیگاؤں شہر میں فی الحال واٹر ٹاور مانیٹر کی مشین سی وی ڈبلیو جو 17 میٹر لمبائی تک کام کرسکتی ہیں کی کوئی ضرورت نہیں ہے اس لئے گاڑیوں کو خریدنے کی تجویز کو نامنظور کیا گیا ہے وہیں شیخ رشید کی تجویز پر واڈیا دواخانہ اور علی اکبر دواخانہ میں تمام تر سہولیات فراہم کرنے اور 320 کے وی کے جنریٹر لگانے اور عمارت میں درستی کرنے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔
                      (Advertisement) 

اسی طرح بھنگار بازار کی جگہ خرید کر مستحق اور اس جگہ پر روزگار کرنے والے دکانداروں کو دینے کی تجویز منظور کی گئی اس تجویز پر بھی ڈاکٹر خالد پوائنٹ آف آرڈر لیا اور کہا کہ سروے نمبر 554 بھنگار بازار کی قائم خریدی نہ دی جائے بلکہ عام نیلامی کی جائے اور مقابلہ آرائی کرتے ہوئے کارپوریشن کا فائدہ کیا جائے جسے میئر نے رولنگ دی ۔اس میٹنگ میں کارپوریشن کی ملکیت کےسائنہ شیوار میں واقع تالاب پر مچھلی پالن کرنے کے لئے ماتو شری مہیلا بچت گٹ کو دینا کی تجویز منظور کی گئی اسکی معلومات جئے پال تریبھون بے اراکین بلدیہ کو دی ۔سمکسیر میں راستہ پر گیٹ بنانے کی تجویز کو بھی منظوری دی گئی اس پر مستقیم احمد نے کہا کہ مچھلی بازار میں تاج الشریعہ گیٹ کو بھی بنانے کی منظوری دی جائے تب میئر نے کہا کہ کسی بھی قسم کے گیٹ کی تعمیر پر قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا ۔اس میٹنگ میں عتیق کمال کی تجویز پر مولانا عبدالباری قاسمی کے نام سے سڑک منسوب کرنے کی منظوری دی گئی اسی طرح صوفی غلام رسول قادری کے علاوہ دیگر مرحومین کے ناموں سے رستوں اور چوک چوراہے کے ناموں سے منسوب کئے جانے کی تجویز کو منظوری دی گئی ۔میٹنگ سے قبل عتیق کمال نے کہا کہ واٹر گریس کمپنی کا ٹھیکہ کے عنوان سے جو اعلان میئر نے کیا تھا وہ پیش کیوں نہیں کیا گیا تب میئر نے کہا کہ ٹھیکہ دار کو قانونی طور پر 20 دن کی نوٹس دی گئی ہے اسکے بعد آگے کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا اور ضروری قانونی کارروائی کی جائے گی ۔میٹنگ کے آغاز سے قبل رام ولاس پاسوان اور شہر بھر سے انتقال کر گئے مرحومین کے لئے اظہار تعزیت پیش کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے