مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی جانب سے شان ہند نے کیا دو اہم اعلان
پیر سے جنتادل آفس پر نئے فارم بھرنے اور بدھ کو پرانت آفیسر سے وفد ملے گا
مالیگاؤں 25 اکتوبر(پریس ریلیز) : ساتھی نہال احمد صاحب 65 سالہ بزرگ (مرد و خواتین)، بیوہ، طلاق شدہ، معذور و سنجے گاندھی نِرادھار یوجنا سے ملنے والے فائدے مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی معرفت شہریان کو دلانے کا کام کیا کرتے تھے. ساتھی نہال احمد صاحب کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مذکورہ سنگھٹنا کی معرفت *ساتھی بلند اقبال صاحب مستحقین کو اُن کا حق دلانے کا کام کیا کرتے تھے. ساتھی بلند اقبال صاحب کے وصال کو ایک سال ہوگیا اور اِن غریب مستحقین کی جانب کسی نے توجہ نہیں دی جس کا نتیجہ یہ رہا کہ گزشتہ کئی مہینوں سے سرکاری بھتہ مستحقین کو نہیں مل رہا ہے اور اسی کے ساتھ 8، 10 مہینوں سے نئے عریضے کرنے والوں کے اب تک عریضے منظور نہیں کئے گئے. جنتادل سیکولر کارگذار صدر شان ہند نہال احمد نے لوگوں کی تکالیف کو سمجھتے ہوئے آج شام 5 بجے جنتادل آفس پر مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا کی میٹنگ بلوائی جس میں بڑی تعداد میں 65 سالہ بزرگ مرد و خواتین نیز بیوہ، طلاق شدہ و معذور افراد نے شرکت کئے. میٹنگ شان ہند کی صدارت میں ہوئی. شان ہند صاحبہ نے میٹنگ میں تمام باتیں سمجھنے کے بعد عوام سے یہ وعدہ کیا کہ میں میرے لیڈر ساتھی نہال احمد صاحب کی روایت کو آگے بڑھاتے ہوئے مستحقین کو حق دلانے کیلئے پیش پیش رہوگی. ساتھ ہی صدر صاحبہ نے اعلان کیا کہ ایسے افراد جو بیوہ ہو یا 65 سالہ بزرگ (مرد و خواتین) اُن کے نئے فام بھرنے کا کام جنتادل آفس سے پیر کے دن سے روزانہ صبح 11 سے 1 بجے تک چالو رہے گا. اور جن لوگوں نے فارم بھر چکے اور اب تک اُن کے فارم کو منظوری نہیں ملی ایسے افراد فارم بھرنے کی پاؤتی لے کر بدھ کے دن شام 4 بجے پرانت آفس پہنچ کر عوامی طاقت سے فارم منظور کرانے کی کوشش میں شامل ہوں ۔
آج کی میٹنگ میں شان ہند نہال احمد، ساتھی مستقیم ڈگنیٹی، کارپوریٹر منصور شبیر، سہیل عبدالکریم، ہارون ماسٹر، عارف حسین پاپا، عبدالرحمٰن انصاری، مالیگاؤں جنتا نیوروتی ویتن سنگھٹنا ذمہ دار اشتیاق احمد للو، اور کتاب النساء، صغرہ بی، زہرہ خالہ، ریحانہ آپا، وغیرہ شامل تھے.
نوٹ : مزید معلومات کیلئے اشتیاق احمد للو 7972646364 اور ہارون ماسٹر 9326415034 ذمہ داران سے رابطہ کریں
(Advertisement)
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com