مجلس ایم ایل اے کی ایک سالہ کارکردگی صفر، ایوان اسمبلی میں غیر حاضری اور تعمیری و فلاحی کام نہ کرنے پر کانگریس کی پریس کانفرنس

مجلس ایم ایل اے کی ایک سالہ کارکردگی صفر، ایوان اسمبلی میں غیر حاضری اور تعمیری و فلاحی کام نہ کرنے پر کانگریس کی پریس کانفرنس

 اویسی صاحب نے مالیگاؤں کے مسلمانوں کو پھر ایک بار دھوکہ دیا، جھوٹ بول کر ووٹرس کو دھوکہ دینا غلط امر، وہ معافی مانگیں: شیخ آصف


مالیگاؤں:24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی اسماعیل صاحب کی ایک سالہ کارکردگی مایوس کن رہی ہے ۔موصوف نے 24 اکتوبر 2019 کو کامیابی حاصل کی تب سے لیکر آج 24 اکتوبر 2020 مکمل ہوجانے کے بعد بھی کوئی تعمیری، فلاحی کام انجام نہیں دیا ۔اسطرح کا اظہار کانگریس لیڈر آصف شیخ رشید نے دادی دادا گارڈن نور باغ میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ عوام کو پوچھنا چاہئے یا مفتی صاحب کو خود یاد کرنا چاہئے کی انہوں نے کون کونسے وعدے کرکرے اسمبلی میں کامیابی حاصل کی اور کیا کیا پورا کیا؟ شیخ آصف نے کہا کہ اگر وہ فریش ایم ایل اے بنتے تو ہم انہیں موقع دیتے لیکن اس سے پہلے بھی وہ ایم ایل اے بنے تھے اور تب بھی ناکام ہوئے تھے اور آج دوسری ٹرم کا ایک سال بھی ناکام گیا ۔موصوف نے کہا موجودہ ایم ایل اے اسمبلی سے غیر حاضر رہا، اسمبلی کے باہر کوئی بھی کام نہیں انجام نہیں دے سکے، انہوں ایک لاکھ روپے کا بھی تعمیر و فلاحی کام انجام نہیں دیا ۔شیخ آصف نے کہا کہ این آر سی اور سی اے اے پر مہاراشٹر اسمبلی میں جب فیصلہ ہونے والا تھا تب بھی مفتی موصوف غیر حاضر تھے وہ صرف ایون کے بار فوٹو بازی کرکے اخباری خبر کی زینت بن رہے ہیں ۔شیخ آصف نے طنز کیا کہ انکے فوٹو آگے پیچھے اور دائیں بائیں سے کھینچوا کر واٹس ایپ پر وائرل کرواتے ہیں انہیں شرم کرنا چاہئے کہ ایک سال ہوگیا اور ایک بھی تعمیری کام نہیں کر سکے ۔پاور کمپنی کے خلاف اسمبلی میں منہ نہیں کھولا، پاورلوم کے لئے سبسڈی، بنکروں کے لئے پالسی کا مطالبہ نہیں کیا، مزدوروں، غریبوں کی آواز اسمبلی میں گونجی نہیں، راکیل، راشن پر خاموش، اساتذہ کی تنخواہ ،اپروول پر زیرو نمائندگی، 35 ہزار بیوہ بزرگ اور معذور افراد آج پریشان ہیں انکے اسمبلی میں نمائندگی نہیں ہورہی ہے آج وہ سب کام ہم کررہے ہیں ۔موجودہ ایم ایل اے لاک ڈاؤن میں کورنٹائن رہے ۔اسی دوران شب برات، رمضان عید ،بقرعید اور محرم الحرام اور اب عید میلاد کا تہوار آیا لین موجودہ ایم ایل اے نے اپنا فرض منصبی ادا نہیں کیا ۔جو کہ افسوس ناک مقام ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ  جب میں ایم ایل اے بنا تو میرا پہلا اجلاس اور اسمبلی کا تیسرا دن تھا بی جے پی کی جانب سے اذان اور جمعیتہ علماء پر پابندی کی آواز اٹھی تو پھر میں نے لڑ کر حکومت سے اپنا مطالبہ منوایا اور حکومت کو معافی مانگنا پڑی ۔شیخ آصف نے یہ بھی کہا کہ 12 مہینہ میں ایک بھی کام نہیں ہوا ۔کوئی پروپوزل داخل نہیں کروایا فلائے اوور بریج میرا کام ہے آگرہ روڈ کے دونوں جانب گٹر کارپوریشن فنڈ سے بنائی جارہی ہے اور مفتی صا صاف صاف جھوٹ بول کرائم دوسرے کے کاموں کو اپنانے بتارہے ہیں ۔شیخ آصف نے الیکشن کہا کہ اللہ کے بندے جھوٹ تو مت بولو۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح میں نے اپنا حساب دیا تم بھی حساب دو ۔لاک ڈاؤن کا بہانا لیکر اپنی ذمہ داری سے بھاگنے والے ایم ایل اے منترالیہ کو تالا نہیں لگا تھا، عوام کی خدمات جاری تھی صرف تم ناکام ہوئے شیخ آصف نے کہا کہ مذہب کے نام پر جذبات بھڑکا کر جیت جاتے ہو 2007 سے ابھی تک کی کارکردگی انتہائی مایوس کن اور ناکام رہی ہے ۔اسی طرح انکے حیدرآبادی لیڈر اویسی صاحب بھی جھوٹ بولنے اور دھوکہ دینے میں ماہر ہیں انہوں نے 2014 کے چناؤ میں کہا تھا کہ میں اویسی ہاسپٹل اور اویس اسکول مالیگاوں شہر میں جاری کروں گا اور آج تک اسکا کچھ آتا پتا نہیں ہے ابھی ایک سال قبل کہا تھا کہ میں خود دو ماہ میں مالیگاؤں آؤں گا لین 12 مہینہ ہوگئے جھانکنے تک نہیں آئے اویسی صاحب نے ماضی میں بھی مالیگاؤں کے مسلمانوں کو دھوکہ دیا ہے اور اب انہیں مسلمانوں سے معافی مانگنا چاہیے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اویسی صاحب سے حیدرآباد نہیں سنبھلتا اور وہ دوسرے کیلئے گیارینٹی لینے مالیگاؤں پہنچ رہے ہیں انہیں اتنا ہی ملت کا درد ہے تو وہ حیدرآباد کی مساجد پر کیوں خاموش ہیں؟ شیخ آصف نے کہا کہ مجلس کا چولا مسلمانوں کو دھوکہ دینے والا ہے ۔اس پریس کانفرنس میں اسلم انصاری،کارپوریٹر پپو اناؤنسر، رضوان ممبر ،کارپوریٹر فاروق فیض اللہ ،کارپوریٹر فاروق قریشی ،کارپوریٹر فقیر محمد، ایوب خان، خالد معین وغیرہ موجود تھے ۔
                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے