عوامی ہجوم پر کیک کاٹنا پڑا مہنگا، جشن سالگرہ منانے پر ایم ایل اے مفتی اسماعیل،حافظ عبداللہ اور ڈاکٹر خالد پرویز سمیت پندرہ سے بیس افراد پر مقدم درج
مالیگاؤں : 25 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ )مفتی اسماعیل کو جشن سالگرہ کی تقریب منانا مہنگا پڑ گیا ۔سٹی پولس اسٹیشن سے ملی خبر کے مطابق مجلس اتحاد المسلمین کے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی اور انکے بیٹے حافظ عبداللہ سمیت پندرہ افراد پر قانون کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں سٹی پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق 24 اکتوبر کو نیا پورہ اسحاق آٹو کے پاس مشاورت چوک میں مجلس اتحاد المسلمین کے ایم ایل اے کی جشن سالگرہ کی تقریب پر عوامی ہجوم اکٹھا کرنے اور ماسک نہ لگانے اور سماجی دوری کی خلاف ورزی کرتے ہوئے جشن سالگرہ کا اہتمام کرنے پر سٹی پولس اسٹیشن میں پولس سپاہی ولاس سوریہ ونشی کی شکایت پر گناہ رجسٹر نمبر 1021 /2020 کے تحت موٹر وہیکل ایکٹ 122/177 کے علاوہ ضلع کلکٹر کی جانب سے جاری کردہ وبائی امراض قانون کے حکم کی خلاف ورزی کرنے کی پاداش میں 188/269/270 کے تحت مفتی اسماعیل ایم ایل اے ،حافظ عبداللہ مفتی محمد اسماعیل، ڈاکٹر خالد پرویز، کارپوریٹر آمین فاروق ،کارپوریٹر زاہد جمن، خالد سکندر، مسعود ساحل، نیاز احمد سمیت پندرہ سے بیس افراد پر مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔مزید تحقیقات اسٹنٹ پولس انسپکٹر ساگر کوتے کررہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com