تہواروں کے پیش نظر شہر میں پولس کا روٹ مارچ،امن امان کی برقراری کے لئے پولس انتظامیہ مستعد
مالیگاؤں :24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)نوراتری اور عید میلاد جیسے تہواروں کے پیش نظر شہر میں امن امان کی برقراری کے لئے سپرنٹنڈنٹ آف پولسے چندرکانت کھنڈوی کی سربراہی میں شہر کے مختلف علاقے میں پولس نے روٹ مارچ کیا ۔تہواروں کے موقع پر سرکار کی جانب سے جاری کی گئی گائیڈ لائن کے تناظر میں شہر میں امن وامان برقرار رکھنے کے لئے پولس نے کنٹرول روم ، مالیگاؤں ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر مجسمہ، قداوئی روڈ - پیری چوک - محمد علی روڈ - بھککو چوک - انجمن چوک - شاستری چوک - پانچ قندیہ- شیواجی ٹاؤن ہال - شنی مندر - رام سیتو پل - سمکسیر سے ہوتے ہوئے ڈاکٹر باباصاحب امبیڈکر پل، کنٹرول روم تک روٹ مارچ کیا ۔ روٹ مارچ میں شہر کے نئے ایڈیشنل ایس پی چندرکانت کھنڈوی ، کیمپ ڈی وائے ایس پی منگیش چوان کے ساتھ ساتھ سٹی اور کیمپ سب ڈویژن کے پولیس انچارج -شامل تھے ۔اس روٹ مارچ میں 10 سب ڈویژنل پولس انسپکٹر، 5 اسٹنٹ پولس انسپکٹر، 11 سب پولس انسپکٹر اور انفرادی تکڑی کے 98 پولس ملازمین دس ہوم گارڈ، آر سی پی پلاٹون ایک، ایس آر سی ایف ایک پلاٹون کے اہلکاروں اور پولس افسران نے اسلحہ ، سازوسامان کے ساتھ روٹ مارچ کیا ہے ۔اسطرح کی پریس ریلیز پولس ڈپارٹمنٹ کی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com