پھر ہوا ایک قتل، بچوں کے جھگڑے میں 38 سالہ شیخ شکیل کا انتقال ، ملزم اشتیاق احمد عرف لڈو دادا گرفتار

                      (مقتول شیخ شکیل) 


پھر ہوا ایک قتل، بچوں کے جھگڑے میں 38 سالہ شیخ شکیل کا انتقال ، ملزم اشتیاق احمد عرف لڈو دادا گرفتار

مالیگاؤں :24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ کچھ دنوں سے چھوٹی چھوٹی باتوں اور معمولی تنازعہ کو لیکر سنگین معاملات پیش آرہے ہیں جس میں خطرناک ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا جارہا ہے، ابھی پانچ روز ہی قبل شہر میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب ایک خاتون کو بچوں کے جھگڑے کے چلتے قتل کر دیا گیا ، ابھی یہ معاملہ سرد بھی نہیں ہوا تھا کے بچوں کے جھگڑے کو لیکر ایک اور قتل کی واردات پیش آئی ، پوارواڑی والی پولیس اسٹیشن سے ملی تفصیلات کے مطابق فریادی یاسمین شیخ شکیل 38 سال ساکن سوند گاؤں پھاٹہ آصفہ مسجد کے پاس مالیگاؤں (مقتول کی بیوی ) نے پوارواڑی پولیس اسٹیشن میں فریاد دیتے ہوئے بتایا کہ کل 23 اکتوبر کی شام سوا 6 بجے کے درمیان سوندگاؤں پھاٹہ جعفر سیٹھ کے ملّے کے پیچھے واقع آصفہ مسجد کے پاس ایک واردات پیش آئی جس میں کھیل کے دوران مقتول شیخ شکیل شیخ سلیم 38 سال کے بچے کا جھگڑا ملزم اشتیاق احمد شکیل احمد عرف لڈو دادا کے بیٹے سے ہوگیا جس پر مقتول شکیل احمد ملزم اشتیاق احمد کو سمجھانے گئے تب ملزم اشتیاق احمد نے تلوار جیسا کوئی تیز دھار ہتھیار پیٹ میں گھونپ دیا ، زخمی شکیل احمد کو بغرض علاج پہلے فاران اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں حالت نازک ہونے کی بنا پر گولڈن نگر شفاء اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں انکی موت واقع ہوگئی ،اس معاملے میں پوارواڑی پولیس نے ملزم اشتیاق احمد عرف لڈو دادا کے خلاف گناہ رجسٹر نمبر 112/020 قلم 302 کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرلیا ہے ۔دیگر تحقیقات اے پی آئے شکیل شیخ کررہے ہیں ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے