انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کی کارروائی ، پولس سب انسپکٹر سمیت سوشل ورکر اجو انصاری رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

انسدادِ رشوت ستانی محکمہ کی کارروائی ، پولس سب انسپکٹر سمیت سوشل ورکر اجو انصاری رشوت لینے کے الزام میں گرفتار



مالیگاؤں : 13 (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں شہر میں آج ایک چونکا دینے والی خبر منظر عام پر اسوقت آئی جب ناسک ضلع اینٹی کرپشن بیورو نے 69 سالہ مالیگاؤں کے ساکن کی شکایت پر اپنا قانونی شکنجہ کسا اور رشوت لیتے ہوئے ملزم (1) سندیپ شانتارام ٹھاکرے 35 پولس سب انسپکٹر مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن اور ملزم نمبر (2) عبدالرحمٰن عبدالقادر عرف اجو انصاری 42 سال ساکن امداد نگر زم زم اسپتال کے پاس مالیگاؤں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ۔آج 13 اکتوبر کی شام تقریبا 5 بجے کے درمیان مالیگاؤں شہر کے تعلقہ پولیس اسٹیشن احاطے میں ناسک اینٹی کرپشن بیورو کی ٹیم نے چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے شہر کے مشہور و معروف شوشل ورکر عبدالرحمن عبدالقادر عرف اجو انصاری سمیت تعلقہ پولیس اسٹیشن کے سب انسپکٹر کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کیا ۔ تفصیلات کے مطابق شکایت کنندہ پر مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن میں بجلی چوری و دھوکہ دہی کا مقدمہ درج ہے جس کی تحقیقات میں درپردہ ملزم کی مدد کرتے ہوئے ملزم نہ بنانے اور تحصیلدار آفس میں درج چیپٹر کیس ختم کرنے کیلئے ملزم پولس سب انسپکٹر نے رشوت کا مطالبہ کیا جس میں اس کیس کے باہری شخص کا سہارا لیا ۔پولس انسپکٹر اور بیچ میں معاملہ رفع دفع کرنے والے شخص نے روپیہ لینے کے لئے شکایت کنندہ سے 5 اکتوبر کو 80 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور 20 ہزار اس سے قبل وصول کر بقیہ 60 ہزار روپیہ 13 اکتوبر کو رشوت کی رقم وصول کیا تب ہی جال بچھا کر بیٹھے ناسک آنٹی کرپش بیورو کی ٹیم نے ملزم پولس سب انسپکٹر اور عبدالرحمن نامی شخص کو روپیہ لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔ناسک اینٹی کرپشن یونٹ ناسک ضلع ایس پی سنیل کڑاسنے ، ایڈیشنل ایس پی نیلیش سونونے ، ڈی وائے ایس پی دینکر پنگلے کی رہنمائی میں پی آئے مردلہ نائک ، پی آئے کرن راسکر ، پولیس حوالدار کشور ، گوساوی ، مورے ، نائک دابھوڑے نے جال بچھا کر دونوں ملزمین کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ، رات دیر تک پولیس قانونی کارروائی میں مصروف رہی۔ اسطرح کی تفصیلی پریس نوٹ ناسک اینٹی کرپشن محکمہ نے جاری کی ہے ۔ تادم تحریر تعلقہ پولس اسٹیشن میں انسداد رشوت ستانی قانون کی دفعہ کے تحت معاملہ درج کئے جانے کی کاغذی کارروائی جاری ہے ۔

                      (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے