مالیگاؤں تعلقہ کا فوجی جوان بارڈر پر اپنی خدمات پیش کرتے ہوئے شہید، موسم کی تبدیلی کے باعث طبیعت خراب، کلکتہ میں انتقال
مالیگاؤں: 30 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں تعلقہ کے دیہات مانکے کا ساکن فوجی جوان منوراج شیواجی سوناونے بارڈر پر تعینات ڈیوٹی کے دوران شہید ہوگیا۔ سوناوانا 21 ویں پیراٹروپ اسپیشل فورس میں خدمات انجام دے رہے تھے۔ دس دن پہلے اروناچل پردیش کی سرحد پر بدلتی آب و ہوا اور سرد موسم کے باعث منوراج شیواجی کی طبیعت خراب ہوئی اور انہیں دس دن قبل کولکتہ کے کمانڈ اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ علاج کے دوران ان کی موت ہوگئی۔ شہید منوراج کے اہل خانہ میں ان کی اہلیہ ، بیٹے ، بیٹی ، والدہ ، والد اور چھوٹے بھائی موجود ہیں ۔اس خبر کے منظر عام پر آنے کے بعد متعلقین نے اظہارتعزیت پیش کیا ہے
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com