ہمارے نصیب کی بلندی ہے کہ دامن مصطفیٰ ﷺ ہمیں ملا، وقت کی قدر کریں، آقاﷺ کے فرامین پر عمل کریں، اسلام کی روشنی اخلاق کریمانہ سے پھیلی: مولانا مدثر ازہری
مالیگاؤں میں آل آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء کے زیر اہتمام 101 واں جلوس عید میلاد النبیﷺ تزک اہتشام سے منایا گیا
مالیگاؤں :30 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء مالیگاؤں کی جانب سے 101 واں سالانہ جلوس میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم مہاراشٹر حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق نکالا گیا۔جلوس میں شامل چند علماء اسلام کا جگہ جگہ شہریان نے والہانہ استقبال کیا اور اللہ اکبر کی صدا بلند کرتے ہوئے نعرہ لگایا ۔اس موقع پر عامتہ المسلمین نے فرانس کے ملعون صدر کی مذمت کیا اور انکی تصویر کو زمین پر قدموں سے روند کر فرانسیسی اشیاء کا بائیکاٹ کیا ۔جلوس شہر کے طئے شدہ راستوں سے ہوکر اے ٹی ٹی ہائی اسکول میں اختتام پذیر ہوا۔جہاں مولانا مدثر ازہری نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے نصیب کی بلندی ہے کہ دامنِ مصطفیٰ صلی اللہ تعالٰی علیہ وآلہ وسلم ہمیں ملا۔اپنے وقت کی قدر کریں- آقا صلی اللہ تعالیٰ علیہ وآلہ وسلم کے فرامین پر عمل کریں. اسلام کی روشنی اخلاق کریمانہ سے پھیلی۔وہیں مفتی محمد نعیم رضا مصباحی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کی اس جہان میں تشریف آوری رب کا احسان عظیم ہے. آقا کی آمد کا جشن منا کر ہم اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اظہار تشکر کرتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے گستاخ کی ہم مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ فرانس کے مائکرون نے جو گستاخی کی ہے اس کی ہم شدید مذمت کرتے ہیں ۔اس موقع پر مولانا احمد رضا ازہری نے عامتہ المسلمین سے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ ہماری جان و مال پر سب سے زیادہ حق رسول اللہ صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کا ہے، تاج الشریعہ فرماتے ہیں کہ زندگی یہ نہیں ہے کسی کیلئے زندگی ہے نبی کی نبی کیلئے
ہم ناموسِ رسالت صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کے لیے جانیں قربان کرنے کا جذبہ پیدا کریں۔وہیں مولانا نورالحسن مصباحی نے کہا کہ آج ہم انسان کامل کے میلاد کی خوشی منا رہے ہیں۔آقا کی گستاخی کرنے والے ذلیل و رسوا ہوتے ہیں۔مفتی محمد عارف اشرفی نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم جمیع مخلوق کے لیے رحمت ہیں، حضور کا میلاد منانا اسلاف کا مبارک عمل رہا ہے ۔مفتی واجد علی یارعلوی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے محبوب پاک صلی اللہ تعالٰی علیہ وسلم کو کوثر عطا فرمایا- عظمتوں سے نوازا- گستاخی کرنے والے ذلیل اور رسوا ہو رہے ہیں ۔اس پروگرام کے اختتام پر مفتی واجد علی یار علوی نے رقت آمیز دعا فرمائی ۔یہاں آل انڈیا سنی جمیعتہ العلماء نے حاضرین مجلس کا شکریہ ادا کیا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com