جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر "خانقاہ اشرفیہ علماء آئمہ کرام" گروپ کا مستحین قدم، علی اکبر ہاسپٹل واڈیا اور سول اسپتال کے مریضوں میں پھلوں اور تقسیم


جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر "خانقاہ اشرفیہ علماء آئمہ کرام" گروپ کا مستحین قدم، علی اکبر ہاسپٹل واڈیا اور سول اسپتال کے مریضوں میں پھلوں اور تقسیم


مالیگاؤں :30 اکتوبر (پریس ریلیز) جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر اج علی اکبر اسپتال اور واڈیا اسپتال کے ساتھ ساتھ سول اسپتال میں خانقاہ اشرفیہ کے علماء کرام نے پہنچ کر مریضوں کی عیادت کی اور ان مریضوں میں پھل فروٹ تقسیم کئے ۔یہاں انہوں نے کہا کہ تیمار داری کرنا، لوگوں سے حسن اخلاق سے پیش آنا اور محبت کرنا ہی اسلام کا وطیرہ رہا ہے آج 12 ربیع الاول کے پر نور و مبارک موقع پر ہم نے خانقاہ اشرفیہ علماء گروپ کی جانب سے یہی عمل انجام دیا ہے اسطرح کی اطلاع ذمہ داران نے دی ۔واڈیا اور علی اکبر ہاسپٹل کے علاوہ سول اسپتال میں گئے وفد میں مولانا افتخار جامعی، مولانا افتخار صدیقی، حافظ اسماعیل یارعلوی ،حافظ اقبال اشرفی، حافظ اسماعیل اشرفی، حاجی یونس میمن، افتخار پلمبر، عبدالروف ٹھیکےدار ، حاجی شاہ محمد وغیرہ شریک تھے ۔اسطرح کی پریس ریلیز بغرض اشاعت کے لئے روانہ کی گئی ۔
                      (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے