جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر کانگریس اور جنتا دل کا موقف
مالیگاؤں 29 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر ایک طرف مسلمانان شہر اپنی سی تیاری میں مصروف ہیں تو دوسری طرف سیاسی پارٹیوں کے ذمہ داران نے بھی اس جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم پر اپنی اور پارٹی کی جانب سے استقبال کرنے کا اعلان کردیا ہے اس ضمن میں نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ آصف (کانگریس) نے کہا کہ ہم سابقہ روایات کے مطابق اس سال بھی جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے موقع پر علماء کرام کا استقبال کریں گے اور ہم نے ماضی میں بھی علماء کا استقبال کیا ہے ہماری روایات رہی ہے کہ ہم علماء کا ہر موقع پر استقبال کرتے آرہے ہیں اس مرتبہ بھی جشن عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم پر ہم علماء کرام کا استقبال کریں گے ۔شیخ آصف نے کہا کہ کانگریس ورکرس اور کارپوریٹرس بھی علماء کا استقبال کریں گے وہیں شیخ رشید نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی کے موقع پر ہم عامتہ المسلمین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اپیل کرتے ہیں کہ وہ سوشل ڈسٹنسنگ کا اہتمام کریں۔اسی طرح جنتادل کے سیکرٹری مستقیم احمد نے نمائندہ بیباک سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا کام حوصلہ دینا ہے ہم جلوس کا استقبال کریں گے، جلوس نکالنے کی ذمہ داریاں علماء کرام کی ہے اگر جلوس نکالا جاتا ہے تو ہم جلوس کا استقبال کریں گے ۔مستقیم احمد نے کہا کہ بہار میں لاکھوں عوام سیاسی جلسہ، جلوس، میں شامل ہورہے ہیں اور جلوس عید میلاد النبی صل اللہ علیہ وسلم کے نہ نکالنے کا اعلان کیا جارہا ہے جوکہ یک طرفہ فیصلہ ہے ۔ مالیگاؤں شہر میں جنتا دل کی جانب سے جلوس کے شرکاء کا استقبال کریں گے ۔مستقیم احمد نے کہا کہ دوسری پارٹی کے لیڈران کو بھی آگے آنا چاہیے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com