اساتذہ کو اسکول میں حاضر رہنے یا امتحانات کی منصوبہ بندی کے لئے اسکول نہ بلایا جائے، تنخواہ کی کٹوتی نہ کرنے کا حکمنامہ ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کولہا پور کا ضلع پریشد کے نام پیغام ،اسکولوں پر نظر رکھنے کی ہدایات

اساتذہ کو اسکول میں حاضر رہنے یا امتحانات کی منصوبہ بندی کے لئے اسکول نہ بلایا جائے، تنخواہ کی کٹوتی نہ کرنے کا حکمنامہ
 
ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کولہا پور کا ضلع پریشد کے نام پیغام ،اسکولوں پر نظر رکھنے کی ہدایات


مالیگاؤں : 28 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) محکمہ اسکول ایجوکیشن کے ذریعہ جاری کردہ حکومتی سرکلر مورخہ 24.06.2020 کی روشنی میں اگرچہ اساتذہ کو گھر سے آن لائن  کام دیا گیا ہے ۔ بہت سے اسکول / کالج اسکول اساتذہ کو زبردستی صرف دستخط کے لئے بلا رہے ہیں۔ اگرچہ کورونا کے دوران اسکول بند ہیں ۔ اساتذہ آن لائن پڑھا رہے ہیں اور بہت سے اسکول ہفتے میں ایک یا دو بار صرف دستخط کے لئے کال کر رہے ہیں۔  عدم حاضری کی بناء پر تنخواہ میں کٹوتی کی جارہی ہے۔  بہت سارے اساتذہ کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ اسی طرح کچھ اسکول اور کالج اساتذہ کو امتحانات کی منصوبہ بندی اور تیاری کے لئے اسکول میں حاضر رہنے کا حکم دے رہے ہیں جبکہ محکمہ تعلیم نے پہلے ٹیسٹ(فرسٹ ٹرم) اور مڈ ٹرم امتحانات کی منصوبہ بندی کے حوالے سے کوئی حکم جاری نہیں کیا ہے ۔اسکے باوجود کچھ اسکولوں نے امتحانات کی تیاری کے لئے  ہدایات دی ہیں۔  ایسی شکایات محکمہ ایجوکیشن ڈپٹی ڈائریکٹر کولہا پور کو موصول ہوئی ہیں۔ جس پر ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کولہا پور ڈیوژن نے 27 اکتوبر کو ضلع پریشد ایجوکیشن آفیسر کے نام رہنما ہدایت جاری کی ہے جن میں آن لائن تعلیم کے علاوہ کوئی امتحان دینے کے لئے حکومت کی کوئی واضح ہدایات موجود نہیں ہیں۔   کسی بھی اساتذہ یا ملازم کی تنخواہ آن لائن ڈیوٹی کو مد نظر رکھتے ہوئے نہیں کاٹی جانی چاہئے۔ ورنہ ہمیں مجبوراً محکمہ اسکول ایجوکیشن کے حکمنامہ مورخہ 24.06.2020 کے گورنمنٹ سرکلر میں دی گئی شقوں کو سختی سے نافذ کرنے اور اس سرکلر کی خلاف ورزی کی صورت میں بھی ذمہ داری متعلقہ ہیڈ ماسٹر پر عائد کرنا پڑے گی ۔ اسطرح کا حکمنامہ کولہا پور ڈیوژن میں جاری ضلع پریشد و تمام ایجوکیشن محکمہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ  آپ کے اضلاع  میں آنے والے تمام اسکولوں / کالجوں تک یہ پیغام پہنچائیں کہ وہ بلا وجہ اساتذہ کو اسکول نہ بلائیں اور کسی کی تنخواہ نہ کاٹی جائیں ۔پہنچائیں۔  یہی حکمنامہ ستیہ وان سونونے ڈپٹی ڈائریکٹر آف ایجوکیشن کولہا پور ڈویژن نے جاری کیا ہے ۔
                      (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے