آج پھر 6ہزار دو سو ڈپلیکیٹ ووٹرس کی فہرست پیش،دو ۔تین ،چار ووٹ والے ووٹرس کی تعداد 16 ہزار 700 پہنچی۔ ہم ثبوتوں کے ساتھ ڈپلیکیٹ ناموں کی فہرست دے رہے ہیں، بی ایل اوز اپنا فرض ادا کریں، کسی کو تکلیف دینا ہمارا مقصد نہیں، لیکن.. جانچ پڑتال ضروری :شیخ آصف

آج پھر 6ہزار دو سو ڈپلیکیٹ ووٹرس کی فہرست پیش،دو ۔تین ،چار ووٹ والے ووٹرس کی تعداد 16 ہزار 700 پہنچی

ہم ثبوتوں کے ساتھ ڈپلیکیٹ ناموں کی فہرست دے رہے ہیں، بی ایل اوز اپنا فرض ادا کریں، کسی کو تکلیف دینا ہمارا مقصد نہیں، لیکن.. جانچ پڑتال ضروری :شیخ آصف


مالیگاؤں : 9 اکتوبر (پریس ریلیز) بوگس ووٹ معاملہ میں آج پھر مالیگاؤں پرانت آفیسر کو شیخ آصف کی جانب سے 6 ہزار 200 ڈپلیکیٹ ووٹرس کی فہرست پیش کی گئی ۔ اسطرح اب تک ڈپلیکیٹ ووٹرس یعنی دو تین چار اور اس سے بھی زائد ووٹ رکھنے والے ووٹرس کی تعداد 16 ہزار 700 تک پہنچ چکی ہے ۔مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں ووٹر لسٹ میں بڑے پیمانے پر بوگس طریقہ سے ووٹرس کو شامل کیا گیا ہے اور اس معاملہ میں ہم نے متعدد بار مکتوب پیش کرتے ہوئے الیکشن محکمہ سے مطالبہ کیا ہے کہ بوگس ووٹرس کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد بوگس ووٹرس کو لسٹ سے نکال کر ایک فرد ایک ووٹ کے ساتھ الیکشن فہرست کو درست کرلیا جائے ۔ اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ رشید نے مالیگاؤں 114 (سینٹرل )اسمبلی کے انتخابات کے تناظر میں کیا ہے ۔شیخ آصف نے آئندہ الیکشن کو "ایک شخص ایک ووٹ" کے ذریعے جمہوری طریقے سے کرانے کے لئے ووٹر لسٹ جانچ پڑتال مہم شروع کر رکھی ہے ۔ شیخ آصف نے پرانت آفیسر سے کہا کہ ہماری فیکٹ فائنڈنگ  ٹیم نے ووٹر لسٹ میں متعدد مقامات پر ایک شخص کا نام کئی جگہوں پر تلاش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج اس سلسلہ میں تمام شواہد پیش کررہے ہیں ۔  شیخ آصف نے آج بھی 6200  ایسے ووٹرس کی فہرست پرانت آفیسر کو پیش کی ہیں جنکی ووٹ ایک ہی نہیں بلکہ دو تین اور چار مقامات کی ووٹر لسٹ میں شامل ہیں ۔اس سے قبل 10 ہزار 500 جعلی ووٹ ثبوت مع ووٹر نمبر، یادی نمبر اور نام کے ساتھ جمع کرائے گئے ہیں۔  اور اب یہ تعداد 16 ہزار 700 ہوچکی ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ اگر بی ایل اوز اپنا فرض ایمانداری سے ادا کرتے ہیں تو پھر یہ جعلی اور بوگس ووٹ یوں ہی نہیں بڑھتے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا گلا گھونٹ کر بوگس ووٹ شامل کرنے والے افراد پر سخت کارروائی ہونا چاہئے ۔اگر اس معاملہ میں بی ایل اوز اور الیکشن محکمہ کے ملازمین بھی اس بوگس گیری میں شامل نظر آتے ہیں تو ان پر بھی کارروائی کی جانے چاہئے آصف شیخ نے بی ایل اوز سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا کام ایمانداری سے ادا کریں، انہیں گھبرانے اور فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم کسی کے ساتھ ناانصافی ہونے نہیں دینگے بشرطیکہ وہ اپنا کام پورا کریں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم ثبوتوں کے ساتھ پرانت آفیسر کو ترتیب وار  بوگس ووٹوں کی فہرست پیش کررہے ہیں آپ کارروائی کرتے ہوئے فوری طور پر جعلی ووٹ کو منسوخ کردیں اور ان کامچور و بے ایمان بی ایل اوز کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہئے جس نے اس غیر قانونی فعل کو انجام دینے میں مدد فراہم کی ہے ۔  تاہم شیخ آصف نے کہا کہ اگر ہماری شکایت کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا تو پھر ہمیں احتجاجاً سڑکوں پر آنا پڑے گا اور جمہوریت کو بچانے کے لئے اجتماعی احتجاج کرنا پڑے گا۔انہوں نے اس پورے معاملہ کو ہائی کورٹ میں بھی لیجانے کا اعلان کیا ہے۔پرانت آفیسر کو میمورنڈم پیش کرنے گئے وفد میں ایوب خان ۔، شکیل بیگ، عبدالقیوم  وغیرہ حاضر تھے ۔

                         (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے