‏ ‎مجلس ایم ایل اے نے منہ کھولا پھر جھوٹ بولا ، 14 مہینہ قبل ہی سول اسپتال میں سٹی اسکین مشین اور وینٹی لیٹر کا افتتاح ہوگیا تھا: شیخ آصف

مجلس MLA نے منہ کھولا پھر جھوٹ بولا ، 14 مہینہ قبل ہی سول اسپتال میں سٹی اسکین مشین اور وینٹی لیٹر کا افتتاح ہوگیا تھا: شیخ آصف


مالیگاؤں 10 اکتوبر (پریس ریلیز) مالیگاؤں شہر کے مجلس ایم ایل اے نے پھر ایک بار منہ کھولتے ہی جھوٹ بول دیا ہے ۔انہوں نے اتنا بڑا جھوٹ بولا ہے کہ شہریان ان پر ہنس رہے ہیں ۔گزشتہ کل شہری ایم ایل اے مفتی محمد اسماعیل نے سول اسپتال کا دورہ کیا اور پھر جھوٹ کہا کہ میرے مطالبہ پر مالیگاؤں شہر میں وزیر صحت راجیش ٹوپے نے سول اسپتال کو یہ مشنری فراہم کی ہے جوکہ سراسر جھوٹ اور غلط بیانی ہے ۔شہر کے ایم ایل اے کو ہم بتا دیتے ہیں کہ جس وقت مفتی اسماعیل اپنی سیاسی خاندان تبدیل کررہے تھے، این سی پی سے مجلس میں جانے کی دوڑ دھوپ جاری تھی اور اپنے وجود کی لڑائی میں مصروف تھے تب مالیگاؤں سول اسپتال میں سٹی اسکین مشین 14 مہینہ قبل یعنی 15 اگست 2019 میں ہی آچکی تھی اور اسکا افتتاح اس وقت کے وزیر اور آؤٹر کے ایم ایل اے دادا بھسے نے پندرہ اگست کو ہی کردیا تھا ۔ اسطرح کا تفصیلی بیان آصف شیخ رشید نے دیا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اسوقت میں مالیگاؤں شہر کا ایم ایل اے تھا ۔ہم نے اسمبلی کے ایوانوں میں آواز اٹھائی اور مطالبہ کیا جس کے سبب آج سے تقریباً دیڑھ سال قبل ہی یہ سہولیات مل گئی تھی ۔لیکن کیا کرے جھوٹ بولنے والوں کا، جنکی سیاسی بنیاد جھوٹ سے رکھی گئی ہو ۔آصف شیخ نے نمائندہ کو اسوقت کی افتتاحی تقریب کی تصاویر اور کاغذات بھی پیش کئے جن میں دادا بھسے افتتاح کررہے ہیں وہیں وینٹی لیٹر آدھے سے زیادہ اسی وقت آچکے تھے اور کچھ وینٹی لیٹر اپریل 2020 کورونا وباء کے دوران میں آئے ہیں ۔ اور اس وقت اپریل 2020 میں موصوف مفتی اسماعیل فرار کی زندگی گزار رہے تھے ۔
                     (Advertisement) 

یہ کورونا کا ابتدائی وقت تھا جب ہم شہر میں نمائندگی کررہے تھے ۔دواخانہ، کارپوریشن ، کلکٹر، پرانت اور وزیر صحت تک ہم مسلسل جدوجہد کررہے تھے تب یہ سارا کام ہوا ہے جب ہم کام کررہے تھے تب مفتی اسماعیل کورنٹائن اور مفرور ملزم کی طرح زندگی گزار رہے تھے اور آج بڑی شان سے منہ کھول کر جھوٹ بول رہے ہیں انہیں شرم کرنا چاہئے ۔ اس سے قبل بھی مفتی اسماعیل نے فلائے اوور بریج کے تعلق سے جھوٹ بولا،کبھی مالدہ کالونی کے نام پر جھوٹ بولا تو ابھی حال ہی میں آگرہ روڈ کی تعمیر پر جھوٹا بیان دے دیا اور اب یہ سول اسپتال والا جھوٹا بیان دیکر شہر میں جھوٹ بولنے کا ریکارڈ بنارہے ہیں ۔شیخ آصف نے کہا کہ عوام آپکے اس بیان پر ہنس رہی ہے آپکو اپنی اصلاح کرلینا چاہیے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے