لوکل کرائم برانچ کی تین الگ الگ کاروائی میں 2 تلوار ، 3 موٹر سائیکل ، 1 موبائل فون سمیت 5 ملزمین گرفتار


لوکل کرائم برانچ کی تین الگ الگ کاروائی میں 2 تلوار ، 3 موٹر سائیکل ، 1 موبائل فون سمیت 5 ملزمین گرفتار




مالیگاؤں: 24 اکتوبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) لوکل کرائم برانچ کی ٹیم نے شہر کے مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے تلوار، موٹر سائیکل سمیت پانچ ملزمین کو گرفتار کر لیا ہے، حاصل تفصیل کے مطابق پولس کو خفیہ خبر ملی کہ ملزم عابد عمر مشتاق احمد ساکن گلی نمبر 3 رشید نگر 80 فٹی روڈ رشید نگر علاقے میں فیضان سیٹھ کے پاورلوم کارخانے کے پاس ایک سفید تھیلی میں رکھی 2 تلوار مدثر احمد اختر حسین کو رکھنے کے لئے دی ہے ، خبر ملتے ہی لوکل کرائم برانچ (ایل سی بی )دستے نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سمیت دو تلوار ضبط کر ملزم کے خلاف پوارواڑی پولیس اسٹیشن مقدمہ درج کیا ہے ۔


چوری میں ملوث ملزم 10 ہزار روپے مالیت کا ایک موبائل فون کے ساتھ گرفتار

 عائشہ نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع نندن نگر میں جاوید خان وحید خان کے گھر سے موبائل فون اور نقدی چوری کئے جانے پر عائشہ نگر پولیس اسٹیشن میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔ اس معاملے میں لوکل کرائم برانچ کے افسران و ملازمین کو ملی خفیہ معلومات کی بنیاد پر شیخ جاوید شیخ محمّد 27 سال ساکن سلمان فارسی مسجد کے قریب رمضانپورہ مالیگاؤں کو گرفتار کرتے ہوئے اسکے قبضے سے 10 ہزار روپے مالیت کا ایک موبائل فون برآمد کیا ہے ، دیگر کاروائی کے لئے ملزم کو عائشہ نگر پولیس کے سپرد کیا گیا ہے۔


چوری شدہ تین موٹرسائیکل برآمد ضبط

 سٹی پولیس اسٹیشن میں درج مقدمہ میں چوری شدہ بجاج پلسر موٹرسائیکل کے متعلق مخبر کے ذریئے خفیہ خبر ملی کے ملزم نمبر 1) عامر شیخ مصطفی 20 سال اندرا نگر ہاجرہ مسجد کے قریب مالیگاؤں ، 2) رفیق شاہ راشد شاہ 19 سال اندرا نگر ہاجرہ مسجد کے پاس مالیگاؤں کے قبضے سے ایک بجاج کمپنی کی پلسر 150 سی سی MH 41 AH 3010 , ایک یامہا کمپنی RX 100 سی سی ، ایک ہیرو ہونڈا کی ایچ ایف ڈیلکس موٹرسائیکل MH 15 BU 8498 ضبط کی گئی ، معلوم ہوکہ یہ تینوں کارروائی لوکل کرائم برانچ یونٹ کے اے پی آئے سندیپ دونگہو کے ساتھ پولیس حوالدار وسنت مہالے ، پولیس نائک گورکشناتھ سنوتسرکر ، راکیش ابالے ، گریش باگل ، دتہ مالی اور رتیی لال واگھ نے انجام دی ہیں ۔
                        (Advertisement) 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے