خاتون میئر پر جنرل بورڈ میٹنگ میں حملہ ہوا:طاہرہ شیخ کا مجلس کارپوریٹرس پر سنگین الزام ، پولس میں شکایت درج


خاتون میئر پر جنرل بورڈ میٹنگ میں حملہ ہوا:طاہرہ شیخ کا مجلس کارپوریٹرس پر سنگین الزام ، پولس میں شکایت درج

جنرل بورڈ میٹنگ میں ہنگامہ آرائی، مجلس کے کارپوریٹرس آن لائن میٹنگ چھوڑ کر اپنے مطالبات منوانے ویڈیو کانفرنسنگ ہال میں پہنچ گئے 

جمہوریت کا گلا گھونٹا نہ جائے، غیر قانونی فیصلوں کے خلاف لڑتے رہینگے :مجلس کارپوریٹرس 


مالیگاؤں :9 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی تیسری و خصوصی آن لائن جنرل بورڈ میٹنگ کا انعقاد آج 9 ستمبر کو شام چار بجے کمشنر کے کانفرنس ہال میں میئر طاہرہ شیخ رشید کی صدارت میں ہوا ۔اس میٹنگ میں روڈ راستوں پر آباد اور سوئپر کالونی کی خستہ حال عمارت کے مکینوں کو مالدہ کالونی میں منتقل کرنے شیخ رشید کی تجویز پر کارروائی شروع ہی ہوئی ہی تھی کہ مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس ڈاکٹر خالد پرویز حاجی عبدالماجد اور سینئر کارپوریٹر حاجی یونس عیسٰی نے سابقہ میٹنگ کی پروسیڈنگ طلب کرنے کا مطالبہ کیا اور علی اکبر اسپتال کے احاطہ میں اتی کرمن کرنے والوں کو شاپنگ سینٹر بنا کر دینے کی مخالفت کی اور اپنا موقف پیش کیا ۔ اور کہا کہ ہماری آواز دبائی نہ جائے سب کی بات سنی جائے اس پر میئر نے کہا کہ سب کی بات سنی جائے گی اور سب کے ساتھ انصاف کیا جائے گا ۔قانون کے مطابق فیصلہ لیا جائے گا علی اکبر اسپتال کے احاطہ میں شاپنگ سینٹر بناکر دینے میں کوئی غیر قانونی کام نہیں ہوگا ۔میٹنگ جاری ہی تھی کہ دوران میٹنگ مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹرس حاجی یونس عیسٰی ڈاکٹر خالد پرویز اور عبدالماجد نے مہا سبھا کے ہال میں حاضری لگایا اور مطالبہ کرنے لگا کہ قانون کا گلا نہ گھونٹا جائے اور اپنے مطالبہ کو لیکر جنرل بورڈ میٹنگ میں میئر کے سامنے بیٹھ کر احتجاج کرنے لگے تب میئر کے حکم پر نائب کمشنر نتن کاپڑنیس نے کہا کہ مہا سبھا کی پروسیڈنگ کو قانون کے مطابق مکمل کیا جائے گا علی اکبر اسپتال کے پاس اتی کرمن کرنے والوں کو شاپنگ سینٹر دینے کی تجویز بھی قانون کے مطابق پوری کی جائے گی تب ڈاکٹر خالد پرویز،کارپوریٹر ماجد حاجی اور یونس عیسٰی ہال سے جاتے جاتے کہا کہ مہا سبھا نہیں چلا سکتے تو کرسی پر کیوں بیٹھے ہو تب میئر نے کہا کہ آپ کرسی پر بیٹھ جائیں اسی لمحہ یونس عیسٰی نے طنز کسا اور میئر کی کرسی کی طرف لپکے مئیر طاہرہ شیخ نے بھی کرسی پر آٹھ کر کہا کہ اس سے پہلے بھی آپ لوگوں نے مہا سبھا کا اخلاق مجروح کیا ہے آپ لوگوں نے میئر اور جنرل بورڈ کی توہین کی ہے۔اس موقع پر طاہرہ شیخ بھی آپے سے باہر ہوگئیں اور اپنے کرسی پر آٹھ کر پاس میں رکھی کرسی کو اٹھا کر پٹک دیا اسی وقت یونس عیسٰی میئر کی کرسی کی طرف بڑھے ہی تھے کہ ڈاکٹر خالد پرویز نے یونس عیسٰی کو پکڑ کر کنارے کردیا اور پھر طاہرہ شیخ آگے بڑھنے لگیں تب دوسری کرسی نظر آئی اسے بھی میئر طاہرہ شیخ نے اٹھا کر پٹک دیا اسی وقت ماجد حاجی نے غصہ ہوکر اپنے مطالبات کو نظر انداز کرنے کا الزام لگایا تب میئر نے پاس میں رکھے ٹیبل پر کاغذات کو اٹھا کر پھینک دیا غرض کہ مہا سبھا میں شدید ہنگامہ آرائی دیکھنے کو ملی ۔اس سے قبل میونسپل میئر نے مالدہ کالونی کے میں غیرب و مستحق افراد کو شفٹ کرنے اور ان سے قسط واری رقم قبول کرنے کی تجویز کو منظوری دی وہیں اس ہنگامہ آرائی کے بعد جنرل بورڈ میٹنگ میں دوسری تجویز کارپوریشن کی مجودہ مالی حالت کو سدھارنے کے متعلق غور و خوص کرنے کو منظور کیا ۔

میئر کی ہنگامی پریس کانفرنس میں صحافیوں سے گفتگو
میئر طاہرہ شیخ نے جنرل بورڈ میٹنگ کے اختتام پر اپنی آفس میں صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجلس اتحاد المسلمین کے تینوں کارپوریٹرس نے مجھ پر حملہ کیا جنرل بورڈ کی توہین کی ۔خاتون میئر کو نہتے دیکھ کر غیر سائشتہ الفاظ اور بدزبانی کی ہے ہم اسکے خلاف پولس میں شکایت درج کرنے جارہے ہیں ۔مجلس کے کارپوریٹرس کو ایسی نوبت کیوں آئی؟ اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ سابقہ جنرل بورڈ میٹنگ کی روداد آج ہی کیوں مانگ رہے ہیں انہیں اس قبل کارپوریشن آکر شہر سیکرٹری سے ملنے کا وقت کیوں نہیں مل سکا؟ میئر نے کہا کہ اصل میں مہاراشٹر سرکار نے مہاراشٹر کے تمام کارپوریشن و دیگر بلدیہ جات میں اپنی معیاد مکمل کرنے والے عہدوں پر جلد چناؤ کرنے کا اعلان کیا ہے اور یہ لیٹر کارپوریشن میں سرکار نے فراہم کردیا ہے جس سے اسٹینڈنگ چیئرمین کی معیاد مکمل ہوگئی ہے یہ انکا غصہ ہے جو یہاں نکالا گیا ہے ۔

قلعہ پولس اسٹیشن میں میئر کی شکایت، شیخ رشید کے علاوہ ایڈیشنل ایس پی ،ڈی وائے ایس پی کی آمد

جنرل بورڈ ختم ہونے کے بعد کارپوریشن کی خاتون میئر طاہرہ شیخ نے شیخ رشید کے ہمراہ قلعہ پولس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کروائی شام دیر تک یہ معاملہ لیت و لعل کا شکار رہا تب شہری ایڈیشنل ایس پی اور ڈی وائے ایس پی نے قلعہ پولس اسٹیشن میں حاضر ہوئے میئر طاہرہ شیخ کی شکایت کو سنا اور ضابط کے تحت گناہ درج کرنے کی کارروائی شروع کی وہیں طاہرہ شیخ رشید کو جنرل اسپتال میں میڈیکل چیک کے لئے روانہ کیا گیا ۔اس موقع پر کارپوریٹر اسلم انصاری، شکیل بیگ ،کارپوریٹر نعیم پٹیل، اسرائیل قریشی، رضوان احمد محمد رمضان، کارپوریٹر فقیرا حاجی، عمران شیخ موجود رہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے