ڈپلیکیٹ ووٹرس معاملہ میں آیا نیا موڑ ، آصف شیخ کی شکایت پر مہاراشٹر چیف الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مکتوب موصول۔ ڈپلیکیٹ ووٹرس کی جانچ پڑتال کر جعلی ووٹ کو حذف کرنے کا پروگرام ظاہر کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا سخت نوٹس


ڈپلیکیٹ ووٹرس معاملہ میں آیا نیا موڑ ، آصف شیخ کی شکایت پر مہاراشٹر چیف الیکشن کمیشن سے کارروائی کا مکتوب موصول

ڈپلیکیٹ ووٹرس کی جانچ پڑتال کر جعلی ووٹ کو حذف کرنے کا پروگرام ظاہر کیا جائے، چیف الیکشن کمشنر کا سخت نوٹس

 

مالیگاؤں :7 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ووٹر لسٹ میں شامل ڈپلیکیٹ ووٹرس کا معاملہ مزید پیچیدہ ہوتا جارہا ہے اس ضمن میں 16 اگست کو مالیگاؤں کے سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے مہاراشٹر کے چیف الیکشن کمشنر کو شکایت کی کہ مالیگاؤں حلقہ اسمبلی نمبر 114 میں ایک ووٹر کا نام ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں شامل ہے اور جسکا تحریری ثبوت بھی مقامی الیکشن آفیسر سے لیکر چیف الیکشن کمشنر تک فراہم کروایا گیا ہے ۔آصف شیخ رشید کی داخل کردہ شکایت پر مہاراشٹر کے چیف الیکشن کمشنر نے سخت نوٹس لیا ہے اور ایک حکم صادر کیا ہے کہ ایک سے زائد ووٹرس کے نام ووٹر لسٹ سے حذف کئے جائیں اور اسکی انکوائری کرتے ہوئے مکمل احوال ریاستی چیف الیکشن محکمہ کو پیش کیا جائے ۔لیٹر میں الیکشن کمشنر کے آفیسر کدم نے لکھا ہے کہ مالیگاؤں اسمبلی  114 حلقہ میں ووٹرز کے اندراج کے متعلق آصف شیخ رشید کی شکایت موصول ہوئی ہے۔ اس شکایت میں  یہ ذکر کیا گیا ہے کہ مالیگاؤں ۔114 اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں ڈبل ووٹرس کے اندراج کئے گئے ہیں۔ تاہم ، مالیگاؤں ۔114 اسمبلی حلقہ کی ووٹر لسٹ میں ڈپلیکیٹ ووٹ / (جغرافیائی اعتبار سے مماثل) یکساں اندراج کی جانچ پڑتال / تصدیق کرنے کے بعد ایک مقررہ پروگرام لیا جائے اور ووٹر لسٹ میں ڈپلیکیٹ ووٹ / (جغرافیائی اعتبار سے مماثل ) یعنی یکساں اندراج کو حذف کرتے ہوئے چیف الیکشن کمیشن مہاراشٹر کے دفتر کو رپورٹ (احوال) پیش کرنے کی کارروائی کی جائے۔ایک ووٹر کا نام پورے حلقہ انتخاب میں ایک ہی جگہ پر رہنا چاہئے اسکی مکمل جانچ پڑتال کی جائے ۔اسطرح کا ایک مکتوب مہاراشٹر چیف الیکشن کمشنر کے دفتر سے آفیسر G. S. کدم  برائے حکومت مہاراشٹرا نے ضلع کلکٹر و ضلع الیکشن آفیسر کے ساتھ ساتھ نائب الیکشن آفیسر ضلع ناسک کو جاری کیا ہے اور اس مکتوب کی ایک کاپی ضلع ناسک کے نائب الیکشن آفیسر کو بطور معلومات اور درکار ضروری کارروائی کے لئے دی ہے۔ اسی طرح مذکورہ محکمہ سے لیٹر کی ایک کاپی شکایت کنندہ سابق ایم ایل اے آصف شیخ رشید کو بھی فراہم کی گئی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے