مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی میں 8 ہزار 7 سو پندرہ ووٹرس مشتبہ، بغیر شناختی کارڈ نمبر کے ووٹرس کی انکوائری کی جائے :آصف شیخ
پرانت آفیسر کو ڈپلیکیٹ ووٹرس کی پانچویں فہرست سونپی گئی
مالیگاؤں :11 ستمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) پرانت آفیسر کو آج آصف شیخ نے پانچویں فہرست ڈپلیکیٹ ووٹرس کہ پیش کی ہے ۔اسی کے ساتھ انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ 114 میں ایک شخص کی ایک ووٹ ہے تو ہمارا کوئی اعتراض نہیں بلکہ ایسے افراد پر ہمیں اعتراض ہے جنکی ایک نہیں بلکہ دو، تین چار اور آٹھ ووٹ الیکشن کی فہرست میں ملی ہے اور ان میں سیاسی گھرانوں کے افراد کے نام بھی شامل ہے ، ہمارا مقصد یہ ہیکہ آنے والا الیکشن بوگس ووٹوں پر نہ ہو۔شہر میں بوگس ووٹرس کے معاملہ میں ہم نے مقامی سطح سے لیکر الیکشن کمیشن تک شکایت درج کروایا ہے ۔اور اب تک ہم نے 2500 ڈپلیکیٹ ووٹرس کی فہرست پرانت آفیسر کو سونپ دی ہے ۔اسطرح کا اظہار سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے اردو میڈیا سینٹر میں منعقدہ پریس کانفرنس میں آج کہا ۔موصوف نے آج کی پریس کانفرنس میں سنسنی خیز خلاصہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن فہرست میں 8 ہزار 7 سو 15 ووٹرس ایسے ہیں جنکے ووٹر آئے ڈی نمبر ہی درج نہیں ہے انکا شناختی نمبر اور فوٹو ہی موجود نہیں ہے ۔کئی ووٹرس کے نام غلط اور مشکوک ہیں اور نکے گھر کا پتہ بھی موجود نہیں ہے ۔ان تمام ثبوتوں کو ہم نے تفصیل کے ساتھ پرانت آفیسر کو فراہم کردی اور مطالبہ کیا ہے کہ ہے اسکی انکوائری کی جائے ہمیں شک ہے کے کہیں یہ بوگس ووٹ تو نہیں یا پھر بی ایل اوز اور پرانت آفیسر محکمہ کی ملی بھگت سے بوگس ووٹ بڑھائی گئی ہے ۔ اس لئے ان ووٹوں کی جانچ کی جائے ۔ایسے ووٹروں کے گھر گھر جاکر بی ایل اوز ویریفائی کریں اگر اوریجنل ووٹ ہیں تو انہیں درست کیا جائے اور اگر بوگس نکلتے ہیں تو اس معاملہ میں شامل تمام پر کارروائی کی جائے ۔شیخ آصف نے الزام لگایا کہ ایک منصوبہ بندی کے تحت ووٹر لسٹ میں گڑ بڑ کی گئی جسے ہم دھیرے دھیرے سامنے لا رہے ہیں ۔اگر پرانت آفیسر ہمارے ثبوتوں اور اعتراض پر کاروائی نہیں کرتے ہے تو ہم اسکے خلاف احتجاج بھی کرینگے ۔ شیخ آصف نے کہا کہ گاندھی نگر، ایوب نگر ، اسلام آبادگلشیر نگر علاقوں کی ایک یادی ہی ڈپلیکیٹ نظر آئی ہے ہو سکتا ہے ایوب نگر ، اسلام آباد علاقے کی ایک ایک پیٹی ہی کم ہو جاۓ ۔ انہوں نے اپیل کی ہے کہ جن افراد کا نام ایک سے زائد زائد جگہ پر الیکشن یادی میں شامل ہوا ہے تو ایسے افراد اپنا نام خود جاکر کم کروا لیں کسی سیاسی پارٹی کے جھانسے میں نہ آئیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ ہم نے ممبئی کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ و چیف الیکشن کمشنر آفس میں بھی شکایت درج کروائی ہے اور اگر ہمارا مطالبہ پورا نہ ہوا تو پھر ہم ممبئی ہائی کورٹ میں جاکر الیکشن ووٹر لسٹ کو آدھار سے لنک کروانے کی لڑائی لڑینگے اور خاطی افراد پر سخت کاروائی کروائیں گے ۔تاکہ شہر میں شفاف انتخابات کئے جاسکیں اور ایک فرد ایک ووٹ کا حق سب کو حاصل ہوسکے ۔اس پریس کانفرنس میں شیخ آصف کے علاوہ لطیف باغبان، آصف بھیوا ،اجو لہسن والا ، عبدلواحد لالہ، مرزا نعیم، عبدالقیوم، اظہر شیخ ،ندیم بھائی جان، ثاقب سعید، کامل شیخ وغیرہ شریک تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com