کل جماعتی تنظیم کے اراکین کی تعارفی مجلس کا انعقاد، کلمہ کی بنیاد پر اتحاد کا مظاہرہ
مالیگاؤں :6 ستمبر (پریس ریلیز) بھارت کے مسلمان اگر متحد ہوجاٸیں تو کوئی بھی حکومت مسلمانوں کے بغیر مکمل نہیں ہوسکتی اس طرح کا بامقصداظہار حافظ عنایت اللہ محمدی ناٸب امیر جمعیت اہل حدیث نے کیا موصوف مورخہ ٢ ستمبر ٢٠٢٠ٕ بدھ کو بعد نماز عشإ اراکین کل جماعتی تنظیم کے ایک پر وقار تعارفی مجلس سے مخاطب تھے اپنی گفتگو کے دوران حافظ صاحب نے دو ٹوک انداز میں کہا کہ جو لوگ ہم کو عقاٸد مسلک اور جماعتوں کی بنیاد پر لڑا کر کمزور کرنا چاہتے ہیں ان کو سمجھ لینا چاہٸے کہ ہم کلمہ کی بنیاد پر متحد ہیں اسی کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر کفیل کی رہائی پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اس مختصر تعارفی مجلس میں تمام ہی اراکین کیلٸے حافظ عنایت اللہ محمدی کی جانب سے پرتکلف ضیافت کا بہترین نظم تھا موصوف نے اراکین کا پرخوص استقبال کرتے ہوٸے شکریہ بھی اداکیا وبإ اور مہاماری کے پانچ ماہ بعد اس طرح تمام جماعتوں کے نماٸندہ شخصیات علماء کرام کو ایک جگہ جمع کرکے ضیافت کرنا ان کی قدردانی کےساتھ سعادت بھی ہے
ابتدإ میں مولانا جمال ناصر ایوبی صاحب نے کل جماعتی تنظیم کے اراکین کا مختصر تعارف پیش کیا.
اس موقع پر مولانا عبدالحمید ازہری مولانا فیروز اعظمی مولاناشکیل احمدفیضی مولانا عبدالقیوم قاسمی ڈاکٹر سع سعید احمد فیضی مولانا عبدالعظیم فلاحی مولانا سراج احمد قاسمی حاجی یوسف الیاس اکبر سیٹھ اشرفی حافظ اشفاق محمدی مولاناجمال عارف ندوی نورالعین صابری اطہر حسین اشرفی آصف حسین بوہرہ مولانا عبدالرحمن جمالی یوسف سیٹھ نیشنل حافظ عبیدالرحمن مولانا انوارالرحمن محمدی ڈاکٹراخلاق احمد انصاری نصیر احمد صوفی جمیل ٹیلر قاری طفیل محمدی صوفی انیس قادری
مولانا سفیان جمالی مولانا محمد حسن ملی مولانا شفیق فلاحی رشید احمد فیضی کے علاوہ دیگر عماٸدین شہر موجود تھے.
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com