ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپلومہ کورس میں داخلہ شروع، بم اسکواڈ، محکمہ موسمیات، فائر بریگیڈ، ریفائنری اور ہنگامی حالات کی ٹریننگ کا نظم ‏


ڈیزاسسٹر مینجمنٹ ڈپلومہ کورس میں داخلہ شروع، بم اسکواڈ، محکمہ موسمیات، فائر بریگیڈ، ریفائنری اور ہنگامی حالات کی ٹریننگ کا نظم 

ناسک :21 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ )سول ڈیفنس ٹریننگ کالج کے سپرنٹنڈنٹ سمیتا شندے نے کہا کہ ایک سال کا پوسٹ گریجویٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈپلوما کورس سول ڈیفنس ریٹ اور ممبئی یونیورسٹی کے ذریعہ ملک اور ریاست میں طلبا کو بااختیار بنانے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لئے ستمبر میں شروع کیا جائے گا۔اسطرح کا اعلان ضلع انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے توسط سے کیا گیا ہے ۔پریس ریلیز کے مطابق اس کورس میں لیکچرز کے ساتھ ساتھ مظاہروں پر بھی توجہ دی جائے گی۔ ٹیم بحث و مباحثے کے علاوہ فائربریگیڈ ، بم اسکواڈ ، محکمہ موسمیات ، ریفائنری اور بھٹا ندی میں تربیتی دوروں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مسز شندے نے یہ بھی بتایا ہے کہ ریاستی حکومت کے سول ڈیفنس ٹریننگ کالج میں اس تربیت کے لئے 59000 / - روپے فیس لی جائے گی۔سپرنٹنڈنٹ مسز شندے نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کورس کے بارے میں تفصیلی معلومات ویب سائٹ http://maharashtracdhg.gov.in سے حاصل کی جاسکتی ہے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے