بوگس ووٹوں پر مشتمل 500 ووٹرس کی دوسری فہرست شیخ آصف نے پرانت آفیسر کو پیش کی
ڈپلیکیٹ ووٹ رکھنے والے کارپوریٹرس پر کارروائی کرنے ہائی کورٹ کے وکلاء پینل و لیگل ایڈوائزر سے آصف شیخ کا مشورہ جاری
مالیگاؤں :21 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) بوگس ووٹوں پر مشتمل 500 ووٹرس کی دوسری فہرست شیخ آصف رشید نے آج مالیگاؤں پرانت آفیسر کو پیش کی ہے انہوں نے کہا کہ شہر کے سینٹرل اسمبلی حلقہ میں ایک فرد کی کئی جگہ پر ووٹ درج کی گئی ہے جوکہ ڈپلیکیٹ ووٹ مانی جاتی ہے اور یہی ڈپلیکیٹ ووٹ بوگس ووٹ کہلاتی ہے شیخ آصف نے پرانت آفیسر سے کہا کہ مفتی اسماعیل کو آپ نے جواب دیا کہ بوگس ووٹ نہیں ہے تو پھر یہ ڈپلیکیٹ اور ٹریپل ووٹ کس درجہ میں شمار ہوگی تب پرانت آفیسر نے جواب دیا کہ یہ سب ووٹ ڈپلیکیٹ ووٹ تیسری ووٹ مانی جا سکتی ہے اس پر شیخ آصف نے کہا کہ ڈپلیکیٹ ووٹ ہی بوگس ووٹ کہلاتی ہے ۔اسی طرح شہر بھر میں ڈپلیکیٹ ووٹرس کی جانچ کی جائے اور ایک فرد ایک ووٹ کو شہر بھر میں نافذ کیا جائے ۔اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ نے پرانت آفیسر سے کیا ہے ۔موصوف نے کہا کہ سینٹرل اسمبلی حلقہ میں الیکشن سے قبل اور الیکشن بعد بھی ایک فرد کی ایک سے زائد جگہوں کی ووٹر لسٹ میں نام شامل ہیں۔بوگس ووٹرس پر کارروائی کی جائے انکے نام ایک جگہ ہی رہنے دیا جائے دیگر جگہوں سے انکے نام کٹ کردیئے جائیں ۔آصف شیخ نے پرانت آفیسر سے کہا کہ بوگس ووٹرس پر فوجداری مقدمہ درج کیا جائے ۔وہیں انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں ایک منصوبہ بندی کے ساتھ یہ کام کیا گیا ہے اسے ختم کیا جانا چاہئے ۔ مجلس اتحاد المسلمین اور جنتا دل کے سیاسی افراد نے شہر بھر میں بوگس ووٹ بڑھایا ہے اس بوگس ووٹرس میں مفتی اسماعیل کے بیٹے عبداللہ فیصل مفتی اسماعیل، جنتا دل کی گٹ نیتا شان ہند نہال احمد اور انکی پارٹی کے افراد کی بوگس ووٹوں پر مشتمل پہلی فہرست گزشتہ پندرہ اگست کو پرانت آفیسر کو فراہم کی گئی اورآج 500 افراد کے ناموں کی دوسری فہرست آصف شیخ نے پرانت آفیسر کو دی اور کہا کہ یہ ووٹ ہماری فیکٹ فائنڈنگ ٹیم نے تلاش کی ہے مزید تلاشی مہم جاری ہے اگر آپ نے ان پر کارروائی نہیں کی تو ہمیں ہائی کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا ۔آصف شیخ نے اس موقع پر اخباری نمائندوں کے سامنے پرانت آفیسر سے کہا کہ آپ اس سلسلے میں خاطر خواہ کارروائی کریں ۔مالیگاؤں شہر میں جس طرح کارپوریٹرس کے نام ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں سامنے آریے ہیں اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ غیر قانونی طریقے سے بڑھایا گیا ہے ان کارپوریٹرس پر غیر قانونی کام میں ملوث ہونے کے یہی پختہ ثبوت ہیں ان لوگوں پر کارروائی کرتے ہوئے ان کی رکنیت رد کی جانی چاہیے ۔اس سلسلے میں شیخ آصف نے ممبئی ہائی کورٹ کے وکلاء کے پینلوں سے رابطہ کرتے ہوئے صلاح مشورہ شروع کردیا ہے وہیں انکے لیگل ایڈوائزر بھی اس ضمن میں کام کررہے ہیں ۔بوگس ووٹوں کا استعمال کرنے والے کارپوریٹرس اور عہدیداروں پر ضابطہ کے تحت کارروائی کرنے وکلاء کے پینلوں سے مشورہ کیا جارہا ہے ۔شیخ آصف نے اس مکتوب کی ایک کاپی ضلع کل کلکٹر، پرانت آفیسر ،الیکشن کمشنر کو بھی روانہ کی ہے ۔شیخ آصف نے کہا کہ آٹھ روز کے بعد مزید ایک تیسری فہرست پرانت آفیسر کو دی جانے والی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com