بوگس ووٹرس کا معاملہ چیف الیکشن کمشنر آف مہاراشٹر پہنچا، بوگس ووٹ بڑھانے والے پرائیویٹ کمپیوٹر سینٹر، بی ایل اوز اور ملازمین کی انکوائری کی جائے
آصف شیخ کی چیف الیکشن کمشنر بلدیو سنگھ سے ملاقات و شکایتی مکتوب پیش
مالیگاؤں: 20 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ ) مالیگاؤں سینٹرل حلقہ اسمبلی نمبر 114 کی ووٹر لسٹ میں بوگس ووٹوں کی تعداد 2019 کے اسمبلی سے پہلے اور اسمبلی الیکشن کے بعد ایک سے زائد فرد کی ووٹ ووٹرس لسٹ میں بڑھائی گئی جس کا ثبوت ہماری فیک فائنڈنگ ٹیم کے ذریعے تیار کرتے ہوئے الیکشن آفیسر مالیگاؤں پرانت آفس میں جمع کی گئی جن میں پہلی قسط پانچ سو بوگس ووٹوں کی شکایت داخل کی گئی اسمبلی الیکشن کے بعد سے اب تک تقریباً 30 ہزار نئے ووٹرس کا اضافہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی میں کیا گیا ہے ایک سال میں اتنی تعداد میں ناموں کا شامل ہونا مشکوک لگتا ہے اور اس کے لیے پرانت آفس کی معرفت نامزد کردہ BLO اور پرائیویٹ کمپیوٹر سینٹر کی سازش نظر آتی ہے اتنا ہی نہیں بوگس ووٹرس کے اصافہ میں پرانت آفس کے ملازمین بھی شک کے دائرے میں آتے ہیں لہذا ایک فرد کے نام ایک سے زائد ووٹر لسٹ میں شامل ہونے کی مکمل انکوائری کی جائے اور خاطی ملازمین BLO اور کمپیوٹر سینٹر کے ساتھ ساتھ بوگس ووٹرس پر سخت کاروائی کی جائے اسطرح کا مطالبہ سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید نے ریاستی چیف الیکشن کمشنر بلدیو سنگھ سے کیا ہے آصف شیخ نے منترالیہ کے چھٹے منزلہ پر واقع الیکشن کمیشن اف انڈیا کے نمائندہ چیف الیکشن کمیشن آف مہاراشٹر بلدیو سنگھ سے آج دوپہر 12 بالمشافہ ملاقات کرتے ہوئے بوگس ووٹرس معاملہ کی مکمل تفصیلات پیش کی اور شکایتی مکتوب پیش کیا آصف شیخ نے کہا کہ مالیگاؤں سینٹرل اسمبلی حلقہ میں ایک ووٹر کا نام ووٹرس لسٹ میں دو، تین، چار، پانچ جگہوں پر شامل ہوا ہے اور یہ نام کس طرح بڑھائے گئے اس کی انکوائری کی جائے موصوف نے کہا کہ اس ضمن میں ہم نے مالیگاؤں کے الیکشن آفیسر کو اگست کی چھ، سات، آٹھ تاریخ کو شکایت کی اور 15 اگست کو پانچ سو بوگس ووٹوں کی پہلی فہرست بھی پیش کرتے ہوئے ایک فرد ایک ووٹ کا نعرہ لگایا اور اس کی جانچ کا مطالبہ بھی کیا آصف شیخ نے چیف الیکشن کمشنر سے گفتگو کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ مالیگاؤں سینٹرل 114 حلقہ کی ووٹرس لسٹ میں شامل بوگس ناموں کو حذف کیا جائے بوگس ووٹ میں اضافہ کرنے والے BLO، پرائیویٹ کمپیوٹر سینٹر اور پرانت آفس کے ملازمین کی جانچ پڑتال کی جائے اور ان پر قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اسی طرح بوگس ناموں کو کٹ کرتے ہوئے ووٹر لسٹ کو بوگس ووٹوں سے پاک کیا جائے آصف شیخ نے مکتوب میں لکھا کہ اگر الیکشن محکمہ ایسا نہیں کرتا ہے تو اس معاملہ میں ملوث افسران اور الیکشن محکمہ کے خلاف ممبئی ہائی کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جانے گی. اس مکتوب کی ایک کاپی الیکشن کمشنر کے ساتھ ساتھ ضلع کلکٹر ناسک، پرانت آفیسر مالیگاؤں کو بھی دی گئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com