آٹھ روز میں سخاوت ہوٹل سے دیوی کے ملہ تک آگرہ روڈ کی درستی کی جائے ورنہ سٹی انجینئر کا منہ کالا کیا جائےگا
مالیگاؤں :17 اگست (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کی جونا آگرہ روڈ انتہائی خستہ حال ہوچکی ہے ۔بارش کے ایام میں گٹروں کا پانی سڑک پر جمع ہوجاتا ہے جسکے سبب راہ گیروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، روڈ پر جگہ جگہ بڑے بڑے گڑھے پڑ گئے ہیں جسکی وجہ سے حادثات بھی ہوریے ہیں، خستہ حال راستہ کی وجہ سے گندگی بڑھ رہی ہے تعفن خیز ماحول سے عوام کو شدید ذہنی و جسمانی تکالیف ہورہی ہے ۔ایسے میں مالیگاؤں کارپوریشن کی ذمہ داری ہے کہ وہ جلد از جلد سخاوت ہوٹل سے دیوی کے ملہ تک آگرہ روڈ کی درستی کرے۔ اسطرح کا مطالبہ آصف شیخ نے مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر سے کیا ہے۔آصف شیخ نے اس ضمن میں سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ کو ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل جس ٹھیکہ دار سے آگرہ روڈ کا پیچ ورک و درستی کروائی گئی تھی وہ انتہائی خراب تھی اس لئے ایسے ٹھیکہ دار سے پیچ ورک نہ کروایا جائے بلکہ اچھا کام کرنے والے کسی دوسرے ٹھیکہ دار سے آگرہ روڈ کی درستی آٹھ 8 روز میں کی جائے ۔ اگر آٹھ 8 روز میں آگرہ روڈ کی عمدہ کوالٹی کے ساتھ درستی کرتے ہوئے پیچ ورک نہیں کیا گیا تو سٹی انجینئر کیلاش بچھاؤ کے چہرے پر کالک لگا کر انکا منہ کالا کیا جائے گا اور اسکے ذمہ دار مالیگاؤں کارپوریشن انتظامیہ ہوگی ۔آصف شیخ نے اس مکتوب کی ایک کاپی سٹی پولس اسٹیشن کے پی آئے اور مالیگاؤں شہر ایڈیشنل ایس پی کو دی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com